وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کرکے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اور ہراشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی کارروائی ہوئی، پاک افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔وزیراعظم نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کے 23 شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے بلندی درجات اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی جب کہ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہم ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کئی دفعہ افغانستان کو وہاں موجود فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان جیسے دہشت گرد عناصر کے بارے میں معلومات دی ہیں.

جو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے. پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان نگران حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد عناصر کے استعمال میں نہ آئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان جارحیت کا دلیری سےجواب دینے پرپاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے. افغان جارحیت کا جواب پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے،کمزوری کی علامت نہیں. امن چاہتے ہیں. لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لیے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی، افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جری جوانوں نے 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے والے سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے زندگیاں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت کہا کہ پاکستان اشتعال انگیزی افغانستان کی نے کہا کہ پاک محسن نقوی نے پاکستان کے پاکستان کی شہباز شریف جارحیت کا نے افغان جواب دیا انہوں نے پاک فوج کو خراج پیش کیا

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے جی ایچ کیو  میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ خطے میں موجودہ درپیش سکیورٹی چیلنجز اور بدلتی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال میں اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اس موقع پر علی لاریجانی نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ ایران پاکستان تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے علاقائی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات اور شراکت داری کو ناگزیر قرار دیا اور طویل المدتی استحکام کے لئے پاکستان اور ایران کے باہمی تعاون پر اتفاق کیا، ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • وائٹ ہاوس پر فائرنگ، افغان طالبان رجیم پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئی
  • عسکری قیادت کا دوٹوک موقف
  • فیلڈ مارشل کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور
  • فیض  حمید  کا کورٹ  مارشل  قانونی  معاملہ  ‘ قیاس  آرائی  نہ کی جائے : افغانستان  بلڈاور  بزنس  ساتھ  نہیں  چل  سکتے : ڈی جی آئی ایس  پی آر 
  • افغانستان پر حملہ کیا توسب کو بتایاتھا، فیض حمید سے متعلق قیاس آرائیاں بند کی جائیں، پاک فوج
  • افغانستان پرحملہ نہیں کیا، پاکستان کارروائی کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے: آئی ایس پی آر
  • فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،قیاس آرئیاں نہیں ہونی چاہئیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • جنرل  فیاض  کی وزیرا عظم  فیلڈ  مارشل  سے ملاقاتیں : دفاعی  تعاون  بڑھائیں  گے: پاکستان  سعودی عرب  
  • وزیراعظم‘فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات‘ باہمی امور پرتبادلہ خیال
  • سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا پاکستان دورہ، وزیراعظم اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں