data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:  وزیراعظم شہباز شریف نے  جاتی  عمرہ میں صدر مسلم لیگ ن  اور سابق وزیراعظم نواز شریف  سے ملاقات کی  اور  افغانستان کی جانب  سے اشتعال انگیزی  سمیت دیگر  امور  پر بات چیت کی۔

ملاقات  میں نائب وزیراعظم  اور  وزیر خارجہ  اسحاق ڈار  اور  وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز  بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی پر بھی بات چیت کی گئی اور  پاکستانی افواج کی جانب سے مؤثر اور  بھرپور  جواب  پر  پاکستان کی افواج کو  خراج  تحسین پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ملک کے دفاع کے لیے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم  نے نواز شریف کو  اپنے دورہ  ملائیشیا  سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا  اور انہیں ملائیشیا کے  وزیراعظم  انور  ابراہیم کا نیک خواہشات کا پیغام  پہنچایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستان ملائیشیا دو طرفہ تعلقات خصوصاً اقتصادی تعاون نئی بلندیوں کو  چھو  رہے ہیں، وزیراعظم نے اپنے آنے والے دورہ   مصر  سے متعلق بھی نواز شریف کو  بریفنگ  دی۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ مناما میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ 

وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔

انھوں نے بحرین کو یواین سلامتی کونسل کی 2 سالہ مدت کیلئے غیر مستقل رکنیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ 

ملاقات میں اقتصادی تعاون پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت کو 3 سال میں ایک ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ہدف کا حصول پاکستان جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ ہے جو اپنے حتمی مراحل میں ہے۔ 

وزیراعظم نے کراچی، گوادر اور خلیفہ بن سلمان پورٹ کے درمیان بندرگاہ سے بندرگاہ تک رابطے بڑھانے کی تجویز دی۔ وزیراعظم نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی کمیونٹی کیلئے بحرین کی حمایت کو تسلیم کیا۔ 

انھوں نے اسلام آباد میں کنگ حمد یونیورسٹی کی تعمیر پر بحرین حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی میں سہولت پر بحرین کا شکریہ ادا کیا۔  

ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فریقین نے تربیت، سائبر سیکیورٹی، دفاعی پیداوار اور معلومات کے تبادلے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے غزہ کی حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اتفاق کیا کہ غزہ کے عوام کیلئے امن و استحکام کا قیام انتہائی خوش آئند ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیرا عظم  کی بحری  بادشاہ  ولی  عہد  سے ملاقاتیں  ‘ دفاع  سمیت  مختلف  شعبوں  میں تعاون  بڑھانے  پر اتفاق  : تجارت  ڈبل  کر ینگے : شہباز  شریف 
  • وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کرآرڈر آف بحرین کے اعزاز سے نواز دیا گیا
  • وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات
  • شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟
  • کارکردگی پر ووٹ ملا، ملک کی سمت درست کرنی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب
  • وزیراعظم سے آذربائیجان کے وزیراقتصادیات  کی ملاقات  ‘ تعاون  پرا تفاق
  • عوام  نے تجزینی  سیاست  مسترد کرکے  خوشحالی  کو چن  لیا نواز  شریف  
  • حیدرآباد: بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے افواج پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالی جارہی ہے