شوبز انڈسٹری میں ایوارڈ کی تقسیم کی تقریبات میں جہاں چمک دمک، گلیمر اور مسکراہٹیں ہوتی ہیں، وہیں کبھی کبھار ایسے یادگار لمحات بھی جنم لیتے ہیں جو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل جاتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی ہوا جب اداکارہ سجل علی ایوارڈ دینے اسٹیج پر آئیں اور میزبان یاسر حسین نے کچھ مزاحیہ جملے ان کی جانب پھینکے تھے جو بڑھ کر ہلکی پھلکی نوک جھونک میں تبدیل ہوگئے۔

جب یاسر حسین اپنی تئیں سجل علی کو تنگ کرنے کے لیے جملوں کی برسات کر بیٹھے اور سمجھ رہے تھے کہ معرکہ مار لیا تو عین اسی وقت سجل علی مسکرائیں اور جواب دیا کہ آپ کے اسکرپٹ کی ساری لائنز ختم ہوگئی ہیں یا ابھی کچھ باقی ہیں؟

یہ جملہ سنتے ہی ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا اور یاسر حسین کے پاس بھی اس غیر متوقع اور حاضر جوابی پر خاموش رہنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔

جملوں کے اس تبادلے کی ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی مداح بھی دو گروپ میں بٹ گئے۔ کسی نے لکھا کہ سجل نے بالکل ٹھیک کہا، مذاق کی بھی حد ہوتی ہے۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ لمحہ awkward yet iconic تھا، ماہر اداکارہ نے سین بچا لیا!

کچھ نے کہا یاسر نے حد سے زیادہ مزاح کیا، تو کچھ کا کہنا تھا کہ سجل نے پروفیشنل باڈی لینگویج سے ماحول سنبھال لیا۔

یاد رہے کہ سجل علی نے اپنے ڈرامے ‘زرد پتوں کا بن’ پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: یاسر حسین سجل علی

پڑھیں:

اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ معاوضہ پیکج نہ ملنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ درخواست 25 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج تاحال نہیں ملا۔

اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی پیکج دیا گیا ہے تو وہ تمام متاثرہ لواحقین کو ملنا چاہیے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے یا نہیں۔

سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شہدا کے لواحقین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جواب طلب سپریم کورٹ عدم ادائیگی معاوضہ پیکج وفاقی حکومت وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان