پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی ف کی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس وقاراحمد نے جے یو آئی ف کی درخواست پر سماعت کا آغاز کیا تو پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اعتراض اٹھاتے مؤقف اپنایا کہ ’گزشتہ روز چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے احکامات جاری کیے، جس سے یہ درخواست غیرموثر ہوگئی‘، اس پر جسٹس ارشد علی نے کہا کہ ’جی ہمیں چیف جسٹس کے آرڈر کا علم ہے، آپ دوسرے فریق کو فی الحال دلائل پیش کرنےدیں‘۔

جے یو آئی ف کے وکیل بیرسٹر یاسین نے دلائل میں کہا کہ ’گورنر خیبرپختونخواہ کو وزیراعلیٰ کے استعفے سے متعلق دو دستاویز موصول ہوئیں، دونوں استعفوں پر مختلف دستخط تھے، اس لیے گورنر نےعلی امین گنڈاپور کو استعفے کی تصدیق کیلئے بلایا، وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی نہیں ہوا اور دوسرے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، وزیراعلیٰ کا استعفیٰ بھیجا گیا، اس نے خود پیش نہیں کیا‘۔

(جاری ہے)

جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ ’آپ کا یہ پوائنٹ سمجھ گیا کہ جب تک استعفیٰ منظور نہ ہوعہدہ خالی نہیں ہوتا‘، جے یو آئی ف کے وکیل نے مزید کہا کہ ’وزیراعلیٰ کیلئے الیکشن غیرآئینی طورپر ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا، استعفیٰ منظور ہوتا پھرالیکشن کرتے تو باقی بھی حصہ لیتے، ایک وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے دوسرے وزیراعلیٰ کو منتخب کرنا آئینی ہلچل پیدا کرسکتا ہے، صوبائی کابینہ بھی تحلیل نہیں ہوئی بلکہ برقرار ہے‘۔

جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ ’جب وزیراعلیٰ نہ رہیں تو صوبائی کابینہ کہاں سے آگئی؟‘ جس پر جے یو آئی ف کے وکیل نے کہا ’یہی تو کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعلیٰ اب بھی علی امین گنڈاپور ہیں‘، جسٹس ارشد علی نے سوال کیا کہ ’آپ نے چیف جسٹس کے گزشتہ روز کا آرڈر پڑھا ہے؟‘، جے یوآئی ف کے وکیل نے جواب دیا کہ ’جی میں نے پڑھا ہے، انہوں نے وہاں پر بھی غلط درخواست دی ہے‘۔

جسٹس ارشد علی نے ہدایت کہ کہ ’آپ دوبارہ پڑھ لیں، چیف جسٹس کہتے ہیں کہ عہدہ خالی ہوا ہے، آپ نے اس آرڈر کو چیلنج نہیں کیا تو ہم کیا مداخلت کرسکتے ہیں؟ آپ نے اس آرڈر کو کیوں چیلنج نہیں کیا؟‘، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ’وہ ایک ایڈمنسٹریٹو آرڈر جاری کیا گیا ہے اس لیے چیلنج نہیں کیا‘، اس کے بعد سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ ’چیف جسٹس کا آئینی آرڈر ہے ایڈمنسٹریٹو آرڈر نہیں‘، جسٹس ارشد علی نے کہا ’سوال یہ ہے کہ آئینی فورم نے ایک آرڈرجاری کیا تو ہم کیسے اس میں مداخلت کریں، آپ جا کر اپنے پیٹیشنرسے مشورہ کیوں نہیں کرلیتے؟‘۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ’وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہے، صوبہ بغیر وزیراعلیٰ کا چل رہا ہے، چیف جسٹس نے جو احکامات جاری کیے ہیں، انہیں نظرانداز نہیں کرسکتے، جب تک چیف جسٹس کے احکامات کالعدم قرار نہ دیئے جائیں، اس پر عملدرآمد کیا جائے گا، اس آرڈر کو چیلنج کرنے کے بغیر یہ عدالت مداخلت نہیں کرسکتی، گورنر نے تو شیڈول بھی جاری کیا، اب یہ درخواست غیرمؤثر ہے، جہاں تک استعفے کی بات ہے تو جب استعفیٰ دیا گیا تب سے وہ مؤثر ہے یہاں تک کہ اپوزیشن نے وزیراعلی کے لیے اپنے امیدوار بھی کھڑے کیے پھر خود ہی عمل سے بائیکاٹ کیا‘، جسٹس ارشد علی نے جے یو آئی ف کو درخواست واپس لینے یا ضمنی درخواست جمع کرانے کی مہلت دی، جس پر جے یو آئی ف نے مشورہ کر کے بتایا کہ وہ اسی درخواست پر فیصلہ چاہتے ہیں‘۔

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جسٹس ارشد علی نے آئی ف کے وکیل جے یو آئی ف کے وکیل نے نہیں کیا چیف جسٹس نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا

گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟

آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2025-29 کے تحت کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔

نشرہ سندھو۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنرز وشمی گوناتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے نصف سینچری شراکت بھی قائم کی جو سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی اوپننگ جوڑی کی 5ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔

پاکستانی اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ کی رفتار سست پڑ گئی۔ نشرہ سندھو نے پہلے وشمی گوناتنے کو آؤٹ کیا جبکہ بعد ازاں کپتان چماری اتھاپتھو کو بھی بولڈ کر دیا۔

اتھاپتھو اور حسینی پریرا نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ نیلکشیکا سلوا اور کویشا دلہاری کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی جبکہ آخری 7 اوورز میں سری لنکا نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔

مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

گل فیروزہ کی مسلسل چوتھی نصف سینچری

211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سینچری اسکور کی۔

انہوں نے ابتدائی پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور صدف شمس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔

Pakistan women beat Sri Lanka women by 5 wickets in the first One-Day International of the three-match series in Hambantota today.@TheRealPCBMedia @TheRealPCB #News #RadioPakistan https://t.co/5cesGghrAK

— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 23, 2026

بعد ازاں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اہم اضافہ کیا جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا

گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صدف امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن

یہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل 5ویں ون ڈے فتح ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 25 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ویمنز بمقابلہ سری لنکا پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح سدرہ امین صدف شمس فاطمہ ثنا گل فیروزہ

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری