سیرت النبیؐ اخلاق، حکمت، صبر اور شفقت کا عملی نمونہ ہے، ارم بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیرت النبی (ص) کا مطلب حضرت محمد ﷺ کی زندگی اور کردار ہے، جو مسلمانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے کیونکہ قرآن ان کی زندگی کو انسانیت کے لیے بہترین نمونہ قرار دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری ارم بھٹو نے نیو سعیدآباد میں منعقد سیرت النبی ؐکے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول ؐکی سیرت اخلاق، حکمت، صبر، اور شفقت کا عملی نمونہ ہے۔ سیرت کے مطالعہ سے اسلامی اصولوں پر عمل کیا جا سکتا ہے، نئی نسل کو صحیح تربیت دی جا سکتی ہے اور معاشرتی و انفرادی مسائل کا حل ممکن ہے۔نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری حنا جلال نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسولِ کائنات، فخرِ موجودات محمد عربی ؐ کو اللہ تعالیٰ نے نسل انسانی کے لیے نمونہ کاملہ اور اسوہ حسنہ بنایاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کو فطری طریقہ قرار دیا ہے۔ محسن انسانیت ﷺ کے معمولات زندگی ہی قیامت تک کے لیے شعار ومعیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے اس موقع پر نگران شعبہ تعلقات عامہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری آمنہ حسان کے علاوہ شہر بھر سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیرت النبی کے لیے
پڑھیں:
ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اورکارگر پلیٹ فارمز رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی ار
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےاپنے بیان میں کہاہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نےغیرملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویودیتےہوئےکہا ہم ہرقسم کی ٹیکنالوجی چاہےوہ خود ساختہ ہویا مشرقی اورمغربی ہو کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں،پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اورحقائق سے کھیلنےیاچھپانےکی کوشش نہیں کی،معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا،ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارےمارگرائےجانےکی تصدیق کرچکے ہیں۔
بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 سی نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نےمعرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق کی۔
بلومبرگ کےمطابق اگست میں پاکستان نےزی 10 ایم ای حملہ آورہیلی کاپٹرکوبھی اپنےہتھیاروں میں شامل کرنےکا اعلان کیا،پاکستان چینی ہتھیاروں کےساتھ ساتھ امریکی ساختہ ایف سولہ طیاروں کا استعمال بھی کرتا ہے۔