Jasarat News:
2026-07-24@02:48:43 GMT

IMF کا مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ تشویشناک ہے،جاوید قصوری

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے آئی ایم ایف کے مطالبے کہ ’’شارٹ فال پورا کرنے کیلیے 198ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں‘‘ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے معیشت کا بٹرہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ 25کروڑ عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، لوگوں پر نئے ٹیکس لگانے سے حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ایسی پالیسیاں اختیار کی جائیں جن عوام کو کچھ ریلیف میسر ہو۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت مسلسل عوام پر مہنگائی کے نشتر چلا رہی ہے، لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں،مزدور بے روزگار اور معیشت کا پہیہ رک چکا ہے تو دوسری جانب سیلاب نے لوگوں کا نا قابل تلافی نقصان کیا ہے، لاکھوں گھر اجڑ چکے ہیں 80لاکھ افراد سیلاب سے متاثر اور اربوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ مال موشی ہلاک اور لاکھوں ایکڑفصلیں برباد ہو گئیں ہیں۔ سیلاب کے باعث 60ہزار بچے تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں۔جماعت اسلامی غریب کاشتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر آنے والا دن بد ترین ہوتا جا رہا ہے، ملک و قوم بحرانوں کی زد میں ہیں۔حکومت کے تمام معاشی اشاریے ہر چیز کو مثبت دیکھا رہے ہیں جبکہ عملاً مہنگائی میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہوئی، اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ہر سال پندر ہ لاکھ سے زائد لوگ ملک کو چھوڑ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں، نوجوانوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکمران اپنے اللوں تللوں کو ختم اور عوام جیسی ساد ہ طرز زندگی کوا ختیار کریں۔

وقائع نگار خصوصی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی