مٹیاری: جبری مشقت کے خاتمے کیلیے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ ضلع مٹیاری میں انسانی حقوق کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں بھیک مانگنے، خاص طور پر بچوں سے بھیک منگوانے اور ان سے مزدوری کروانے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کیونکہ بہت سے یتیم اور غریب گھرانوں کے بچے ایسی سرگرمیوں میں ملوث کیے جاتے ہیں جو دراصل حفاظت اور توجہ کے مستحق ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر ان بچوں کی نگہداشت، تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر عمل کرے گی، تاکہ بچوں کو بھیک مانگنے اور مزدوری کے چکر سے نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مٹیاری میں کسی بھی بچے کو مزدوری کرتے یا بھیک مانگتے دیکھنا انتظامیہ کے لیے ناقابلِ قبول ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ باتیں انہوں نے لطیف ہال، ڈپٹی کمشنر سیکریٹریٹ مٹیاری میں انسانی حقوق کمیٹی، مذہبی ہم آہنگی کمیٹی، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ اور اینٹی بانڈڈ لیبر مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II اقرا جنت، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبد الستار شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق جمال?، مختلف محکموں کے افسران اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے انسانی حقوق کے تحفظ، سماجی انصاف، اور بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
قومی اسمبلی میں فاروق ستار کوڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقررکردیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار قومی اسمبلی میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر ہوگئے۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق فاروق ستار کو چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے۔