ڈبلیو ایچ او کا نوٹس، کھانسی کے شربت سے بچوں کی ہلاکتوں پر بھارت سے وضاحت طلب
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عالمی ادارۂ صحت نے بچوں کی ہلاکتوں پر بھارت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بعض ممالک میں کھانسی کے شربت کے استعمال کے بعد متعدد بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد ادارے نے بھارت سے تفصیلی جواب مانگا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں تیار کیے گئے بعض کھانسی کے شربت میں خطرناک کیمیکلز کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں، جو بچوں کی صحت کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔ ادارے نے متعلقہ دوا ساز کمپنیوں سے فوری کارروائی اور معیارات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی وزارتِ صحت نے عالمی ادارۂ صحت کے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق اگر دوا ساز کمپنیوں کی غفلت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی افریقہ میں بھارتی کھانسی کے شربت کے باعث درجنوں بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی تھیں، جس پر عالمی سطح پر بھارت کی دوا ساز صنعت پر سنگین سوالات اٹھائے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کھانسی کے شربت بچوں کی
پڑھیں:
الخدمت آرفن کیئر کے تحت یوم اساتذہ پر تقریبات کاانعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-08-18
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام کے تحت عالمی یوم اساتذہ بھرپوراندازسے منایا گیا۔ حیدرآباد، سکھر، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر اور نوابشاہ سمیت تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں بچوں نے اپنے اساتذہ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔بچوں نے تقاریر، نظمیں اور کارڈز کے ذریعے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ اساتذہ نے بھی بچوں کو تعلیم کی اہمیت اور اخلاقی اقدار اپنانے پر زور دیا۔ تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمے داران، اساتذہ کرام اور باہمت بچے اپنی ماؤں کے ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پرمقررین نے کہا کہ استاد محض علم دینے والا نہیں بلکہ ایک رہنما اور محسن بھی ہے جو نسلوں کو سنوارتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم حضرت محمدؐ کو بھی ’’معلم انسانیت‘‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے، آپؐ نے انسانیت کو علم، اخلاق، عدل اور کردار کی وہ روشنی عطا کی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ اساتذہ جب اپنی ذمے داریاں خلوص نیت سے ادا کرتے ہیں تو وہ دراصل سیرتِ نبویؐ کی پیروی کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ باہمت بچے اپنے اساتذہ کی بدولت تعلیم، اخلاق اور کردار سازی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کررہے ہیں۔