اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) مسلسل پانچویں سال پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں چوتھے نمبر پر قرار دیا گیا ہے، یہ درجہ بندی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں کی گئی ہے، جو دنیا کے 199 پاسپورٹس کو اس بنیاد پر ترتیب دیتا ہے کہ ان کے حاملین کتنے ممالک میں بغیر پیشگی ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔تازہ درجہ بندی کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ فہرست میں یمن کے ساتھ 103 ویں نمبر پر ہے جبکہ اس سے نیچے صرف عراقی پاسپورٹ 104 ویں، شامی 105 ویں اور افغانستان کا پاسپورٹ 106 نمبر پر ہے۔

درجہ بندی کے مطابق پاکستان اور یمن کے شہری صرف 33 ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں، عراق کے شہریوں کو 31 ممالک، شام کے شہریوں کو 28 اور افغانستان کے شہریوں کو صرف 26 ممالک تک رسائی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

2024 میں پاکستان کا پاسپورٹ 100 ویں نمبر پر تھا اور اس وقت 32 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کی اجازت دیتا تھا۔اس بار بھی سنگاپور کا پاسپورٹ سرفہرست ہے، جس کے حاملین کو 193 ممالک میں بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت ہے، جنوبی کوریا 190 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ دوسرے اور جاپان 189 ممالک کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جرمنی، اٹلی، لکسمبرگ، اسپین اور سوئٹزرلینڈ 188 مقامات تک ویزا فری رسائی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، جبکہ آسٹریا، بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز 187 مقامات کی رسائی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ امریکا پہلی بار دنیا کے 10 طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست سے باہر ہو گیا ہے، امریکی پاسپورٹ اب 12 ویں نمبر پر ہے اور ملائیشیا کے برابر ہے، جس سے 180 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر ممکن ہے۔اسی طرح برطانوی پاسپورٹ بھی اپنی تاریخ کی کم ترین پوزیشن پر پہنچ گیا ہے، جو جولائی سے چھٹے نمبر سے آٹھویں نمبر پر گر گیا ہے، حالانکہ 2015 میں وہ فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ممالک میں بغیر ویزے کے ویں نمبر پر کا پاسپورٹ نمبر پر ہے کے ساتھ دنیا کے گیا ہے

پڑھیں:

ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے: سلمان اکرم راجا

پشاور: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے اور جب تک یہ بات چیت نہیں کریں گے امن نہیں ہوسکتا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اپوزیشن کا خیال تھا کہ ہماری پارٹی میں کوئی توڑپیدا کرسکتےہیں لیکن یہ بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، اپوزیشن بچگانہ باتیں کررہی ہیں، جمہوری عمل آگے بڑھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلف روکنےکا کوئی جواز نہیں، آج نہیں تو کل ہوجائےگا، سہیل آفریدی وزیر رہ چکے ہیں، تجربہ کار ٹیم ان کے اردگرد موجود ہے، تجربہ بلاول بھٹو کا کیا تھا؟ جو اب سہیل آفریدی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کا پاکستان پرحملہ افسوسناک ہے تاہم ہم افغانستان کےساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے، افغانستان کے ساتھ سرحد بند بھی نہیں کرسکتے، معاش اور روزگار منسلک ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے حالات پیدا کرنے ہیں کہ افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردی نہ ہو، جب تک یہ بات چیت نہیں کریں گے امن نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ مضامین

  • 2025 کی آخری سہ ماہی میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ اشیائی ملک کے نام
  • پاکستان سب سے زیادہ موبائلز گیمز بنانے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر آ گیا
  • پاکستان سب سے زیادہ موبائلزگیمز بنانے والے ممالک میں دوسرے نمبر پرآ گیا
  • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
  • پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ
  • عالمی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستان کو بڑا جھٹکا! تفصیلات سامنے آگئیں
  • سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • سندھ کا مقابلہ دنیا سے ہے، کسی شہر یا صوبے سے نہیں، بلاول بھٹو زرداری
  • ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے: سلمان اکرم راجا