اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارت اطلاعات کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا
۔اشفاق احمد خلیل اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے.اشفاق احمد خلیل وزارت اطلاعات میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں اشفاق احمد خلیل نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور میں ڈائریکٹر جنرل، پاکستان ایمبیسی ٹوکیو جاپان میں پریس قونصلر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز، پیمرا، انفارمیشن سروس اکیڈمی اور پی آئی ڈی میں مختلف اہم عہدوں پر بھی فائز رہے.
میں الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں: وزیر مملکت حذیفہ رحمان
قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارت اطلاعات کے سینئر افسران طارق خان، ارشد منیر، اشفاق احمد خلیل، محترمہ عمرانہ وزیر اور سعید احمد شیخ کے انٹرویوز کئے جن میں سے اشفاق احمد خلیل کے نام کو شارٹ لسٹ کر کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ۔امید کی جا رہی ہے کہ نئی تعیناتی کے بعد وزارت میں انتظامی اور پالیسی سطح پر تسلسل برقرار رہے گا اور حکومتی رابطہ کاری مزید موثر ہوگی۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اشفاق احمد خلیل وزارت اطلاعات
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔