میرپورخاص،واپڈا ورکرز کی مطالبات کے حق میں شاندار ریلی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ڈویژن و زون میرپورخاص کی جانب سے مرکزی و صوبائی قائدین کی ہدایات پر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کی کال پر ڈویژن آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں حیسکو ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین یوسف سومرو، ڈویژنل چیئرمین شاہد کاظمی چیئرمین سکندر علی مہر، اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈیسکوز کی مجوزہ نجکاری کا خاتمہ اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ کے منصوبوں کو منسوخ کیا جائے ریکوری ٹارگٹ اور مینٹیننس ورک میں بہتری ہو کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے مرحوم و شہید ملازمین کے بچوں اور بیواؤں کو تمام مراعات کے ساتھ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے اور لائن اسٹاف کو حادثات سے محفوظ رکھا جائے جونیئر اور سینئر کلرک کو وفاقی حکومت کی طرح دیے گئے اسکیل حیسکو، سیپکو اور دیگر کمپنیوں کے ملازمین کو بھی دیئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صبر کی بھی کوئی حد ہوتی ہے واپڈا اہلکاروں پر ظلم کی ننگی تلوار لٹکادی گئی ہے پاک فوج کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ شہادتیں واپڈا اہلکاروں کی ہوئی ہیں پھر بھی ہمارے ساتھ یہ ظلم کیوں ہو رہا ہے ہمارے اندر اتنی طاقت ہے کہ ہم چند گھنٹوں میں نظام در ہم برہم کرسکتے ہیں مگر وطن عزیز کے معاشی حالات دیکھتے ہوئے ہم نے صبر کا پیالہ پی رکھا ہے ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہمارے تمام کے تمام مطالبات جائز ہیں ان پر فی الفور عمل کیا جائے اور حال ہی میں جبری تبادلہ کئے گئے تمام واپڈا ملازمین کو ان کے علاقوں میں واپس بھیجا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو اسلام آباد کی سڑکوں پر ان شاء اللہ دما دم مست قلندر ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیا جائے
پڑھیں:
صوبائی وزیر کی زیرصدارت اجلاس میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری
کراچی:صوبائی وزیر بلدیات کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
چیئرمین اسٹیئرنگ کمیٹی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت پانچویں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے اور ان کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، میئر حیدرآباد کاشف شورو،میئر میرپور خاص عبدالرؤف، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد علی،ا یم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی،ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ اینڈایکس پینڈیچر، ایڈیشنل کمشنر کراچی، ویڈیو لنک پر میئر شہید بینظیر آباد، ڈی سی لاڑکا نہ و دیگر افسران موجود تھے۔
اجلاس میں چوتھی اسٹیئرنگ کمیٹی کے منٹس کی منظوری دی گئی، جس پر تمام ممبران کی جانب سے دستخط کیے گئے تھے۔اجلاس میں ریوائزڈبجٹ کی منظوری کے لیے جو ہدایت دی گئی تھیں اس میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں ماڈرن جی ٹی ایس کے لیے ٹیکنیکل اور کوالیفائیڈ افسران و عملے کے عہدے تشکیل دینے کے لیے وزیر بلدیات نے کہا کہ ایک سب کمیٹی بنائیں اوراس پر مزید ورکنگ کرکے پروپوزل بنائیں اور اگلی میٹنگ میں ڈسکس کے لیے رکھیں۔
اس کے علاوہ ایجنڈے میں شامل صفائی ستھرائی کے کام کے لیے پائیدار نظام کی فراہمی، جس میں ادارہ خود اپنے اخراجات پورے کرے گا، کے سلسلے میں منصوبہ رکھا گیا جس میں صفائی ستھرائی کی مد میں رہائشی اور کمرشل ایریا میں گھر اور دکان کے رقبے کے مطابق فیس رکھنے اور فیس کلیکشن کے سلسلے میں 2، 3 منصوبوں پر بحث ہوئی۔
اس کے علاوہ ماڈرن جی ٹی ایس اور انجینئرڈ لینڈ فل سائٹ پر کچرے کی ری سائیکلنگ کرکے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے ساتھ ساتھ کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کے منصوبے بھی پائیدار نظام میں شامل ہیں۔
وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کو میئر کراچی کی تجاویز کے بعد مزید جامع بنائیں اور اگلی میٹنگ میں رکھیں۔اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے دفاتر دوسری جگہ بنانے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیر بلدیات نے واضح طور پر احکامات دیے کہ تمام نجی کمپنیز اور ادارے اپنے ملازمین کو سندھ حکومت کے تحت مقرر کردہ کم سے کم اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ اجلاس کے اختتام پروزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ تمام اضلاع میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اپنے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مستحکم کرے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔