چمن‘ قلعہ سیف اللہ اور چاغی سے پاک افغان سرحد 2 روز سے بند
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251015-08-19
چمن (آن لائن)افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن، قلعہ سیف اللہ اور چاغی سے پاک افغان سرحد دو روز سے بند ہے۔محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہفتے کی شب پیدا ا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ میں بادینی
بارڈر اور چاغی میں براہمچہ کے مقام پر پاک افغان سرحد بند ہے۔سرحد بند ہونے سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی عارضی طور پر معطل ہے، چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ میں پانچ ہزار سے زائد افغان مہاجر سرحد پر رکے ہوئے ہیں۔محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کھلتے ہی ان افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قلعہ سیف
پڑھیں:
سرحد پر طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، سوات و مالا کنڈ میں عوامی ردِعمل
—فائل فوٹوپاک افغان سرحد پر طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف سوات اور مالاکنڈ کے عوام نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
سوات اور مالا کنڈ کے عوام نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
شہریوں نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو بھی سبق سکھایا تھا، وہ اب طالبان کو بھی سبق سکھائے گی۔
افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف بٹ خیلہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے کہا کہ پاکستانی فوج کے ساتھ ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔