data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر ضروری گھمنڈ خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے اور کسی بھی جارحیت پر پاکستان کا جواب نسلیں یاد رکھیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے حالیہ بھارتی فوجی بیانات پر سخت انداز میں ردِعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرنے لگی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کو 5 ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی سیاسی ماحول اور انتخابی مہم کے تناظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی جنگجوانہ اور پروپیگنڈے پر مبنی بیانات دہرا رہی ہے جو ہر انتخابی دور میں سامنے آتے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے ان بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں آ کر غیر سوچے سمجھے بیانات جاری کرنا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ اس سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے جاری پروپیگنڈا من گھڑت بیانیے اور تاریخی حقائق کی تحریف بین الاقوامی سطح پر بھارتی عسکری قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس طرح کے بیانات اکثر اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں، مگر ان کے اثرات صرف داخلی تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورے جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے تشویش کا باعث بنتے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ دنیا نے اب بھارت کے سرحد پار دہشت گردی کے رویے اور جارحانہ پالیسیوں کو بطور خطرہ تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس مہم جوئی کا نقصان بھارت کے اپنے عوام کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک تک پہنچ رہا ہے اور ایسے رویوں سے خطے میں طویل المدت امن کا قیام ممکن نہیں۔

آئی ایس پی آر نے اس بات پر زور دیا کہ تاریخ کو اپنے مفاد کے مطابق ڈھالنے کی کوشش، بے بنیاد کہانیاں اور پروپیگنڈا کسی بھی ملک کی ساکھ یا دفاعی حکمت عملی کو درست ثابت نہیں کرسکتے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج ملک کی سرحدی سالمیت اور عوام کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار اور پُرعزم ہیں۔ کسی بھی طرح کی جارحیت کی صورت میں مؤثر اور بروقت جواب دیا جائے گا، جو دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گا۔

ترجمان نے کہا کہ جواب نہایت تحمل کے ساتھ مگر سختی اور فیصلہ کن انداز میں ہوگا تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے یہ سبقِ عبرت ثابت ہو۔ فوجی اور سول ادارے مشترکہ طور پر حالات کی نگرانی کر رہے ہیں اور امن و امان کی صورتِ حال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کہا گیا کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے، سینئرصوبائی وزیر شرجیل میمن

پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے، سینئرصوبائی وزیر شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے افغانستان کی سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو سراہا ہے۔

شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کی سرحدی جارحیت کی شدید مذمت اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو جرات، مہارت اور عزم کے ساتھ جواب دیا ہے جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر حملہ دراصل ہمارے قومی وقار اور خودمختاری پر حملہ ہے۔ اور بنیان مرصوص اس بات کی گواہی ہیں کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپاہی ہماری شان، فخر اور سلامتی کی ضمانت ہیں اور قوم ان کے ساتھ یک جان و یک دل کے طور پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے؛ اگر کسی نے ہماری سالمیت یا شہریوں کے تحفظ کو چیلنج کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خیرسگالی اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے مگر قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اہم دورہ پر پاکستان پہنچ گئے عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم افغان چوکی پر قبضہ کرنے والے پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام وائرل افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سےجنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: پاک فوج
  • دنیا بھارت کو سرحد پار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
  • افغانستان سے کشیدگی، دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ سیاسی حل ضروری ہے، عمران خان
  • افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد
  • ٹرمپ کے بیانات کا جواب
  • جرمن خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ کا اعلان، روس یورپ کیلیے خطرہ، انٹیلی جنس چیف کا انتباہ
  • افغانستان سے حملہ علاقائی امن کیلیے خطرہ ہے‘ خالد مقبول
  • پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے، سینئرصوبائی وزیر شرجیل میمن
  • افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت علاقائی استحکام کےلیے سنگین خطرہ ہے، بلاول بھٹو