راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کو طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم رہ سکے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اگر انہیں پے رول پر رہائی ملی تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے قیام اور تنازعے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے درمیان

پڑھیں:

اڈیالہ جیل کے قیدی کی عدالت سے انوکھی درخواست: عمران خان جیسی سہولیات دینے کا مطالبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے ایک قیدی محمد عرفان نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو دی جانے والی جیل سہولیات حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق درخواست گزار محمد عرفان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ قتل کے مقدمے (302) میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے، جیل انتظامیہ کی جانب سے بارہا درخواست دینے کے باوجود اسے سپیریئر کلاس (بہتر سہولتوں) کی اجازت نہیں دی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں اچھی خوراک، طبی سہولتیں، بیڈ، کتابیں اور ملاقاتوں کی اجازت شامل ہے جب کہ عام قیدیوں کو ان میں سے کوئی سہولت میسر نہیں۔

محمد عرفان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسے بھی وہی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں جو عمران خان کو دی جا رہی ہیں کیونکہ جیل قوانین کے تحت تمام قیدیوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، چیف کمشنر اسلام آباد، اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ جیل میں کئی سالوں سے قید ہے لیکن اب تک سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے اس کی کسی درخواست پر غور نہیں کیا گیا، لہٰذا عدالت مداخلت کرے اور انصاف فراہم کرے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی
  • اڈیالہ جیل کے قیدی کی بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • افغانستان سے کشیدگی کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے‘ سیاسی حل نکالنا چاہیے‘ عمران خان
  • اڈیالہ جیل کے قیدی کی عدالت سے انوکھی درخواست: عمران خان جیسی سہولیات دینے کا مطالبہ
  • اڈیالہ جیل کے قیدی کی بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات کیلئے درخواست
  • اڈیالہ جیل کے قیدی کی عمران خان کو ملنے والی سہولیات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
  • مجھے بھی عمران خان کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں: اڈیالہ جیل کے قیدی کا عدالت سے رجوع
  • افغانستان سے کشیدگی، دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ سیاسی حل ضروری ہے، عمران خان
  • افغانستان سے کشیدگی کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے، سیاسی حل نکالنا چاہیے، عمران خان