اڈیالہ جیل کے قیدی کی بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات کیلئے درخواست
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اڈیالہ جیل کے قیدی نے بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولیات لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست جیل میں قید مجرم محمد عرفان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق 302 کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہوں، متعدد بار سپرنٹنڈنٹ جیل کو سپیریئر کلاس سہولت مہیا کرنے کی درخواست دی لیکن نہیں ملی۔
درخواست گزار نے کہا کہ مجھے اس طرح کی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں جو بانی پی ٹی آئی کو دی جا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ناصرف بہترین سہولیات مہیا ہیں بلکہ ملاقاتیں بھی کروائی جاتی ہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ جو سہولیات بانی پی ٹی آئی کو مہیا ہیں مجھے بھی دی جائیں، عدالت فریقین کو احکامات دے، بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی تمام سہولیات مجھے بھی دی جائیں۔
درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، چیف کمشنر اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کو
پڑھیں:
اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
اغوا برائے تاوان کیس میں پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا ہے اور ان کے وکیل نے عدالت سے ضمانت واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں اداکار منیب بٹ کے خلاف اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں ان کے وکیل نے ضمانت واپس لینے کی درخواست دائر کر دی۔
سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے اپنے چالان میں منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا ہے، لہٰذا ضمانت کی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی محمد متعال کو اغوا کر کے 24 لاکھ 94 ہزار روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منیب بٹ پر ملزمان کو مری میں رہائش دلوانے کا الزام تھا، تاہم تفتیش مکمل ہونے کے بعد انہیں چالان میں بے گناہ قرار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ایک پولیس اہلکار غالب تاحال مفرور ہے، جبکہ دیگر ملزمان میں شاہد ستار، محمد سلیم، علیم اور وزیر محمد شامل ہیں۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان نے 23 اپریل کو شاہراہِ فیصل سے محمد متعال کو اغوا کیا اور کرپٹو کرنسی سمیت دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد انہیں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ دیا تھا۔