وزیراعلیٰ پنجاب کا سبزیوں کے نرخ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب کا سبزیوں کے نرخ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو سے متعلق بریفنگ دی گئی، پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سٹریٹجک پلان پیش کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک ایپلی کیشن کے ذریعے سنٹرل ڈیش بورڈ پرسبزیوں کی فراہمی سے متعلق تمام ڈیٹا میسر ہوگا، سبزیوں، دالوں کے سٹاک،آمد، نرخ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی ڈیٹا ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا، پرائس مانیٹرنگ اینڈ کنڑول سنٹر پر گندم کی پسائی اور آٹے کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا، سبزیوں منڈیوں میں ٹرکوں کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔
اجلاس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب بھر کی 239مریم نواز کاشتکاربازار/سبزی منڈیوں کی یکساں برانڈنگ پر اتفاق کیا گیا، مارکیٹ سٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی۔
فیصلہ کیا گیا کہ منڈیوں میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے میکینکل سویپر استعمال کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، رمضان میں ہر محلے میں سستے سٹال لگانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، تحفظ صارف قانون کے موثر نفاذ کے لئے اقدامات جا ئزہ لیا گیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ نرخ میں کمی کے لئے حکومت کے تمام تراقدامات کا عوامی سطح پر اثرات نظر آنے چاہئیں، سبزیوں کی ضرورت کا تعین کرکے پیشگی انتظام کیا جانا چاہئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان شہبازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’مین آف دی پیس‘ قرار دیدیا امریکا، مصر، ترکیہ اور قطر کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان کا سخت ردعمل روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اظہارِ تشویش راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سبزیوں کے نرخ میں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب نے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ اسکیم کا باضابطہ آغاز کردیا
فوٹو: اسکرین گریب۔سوشل میڈیاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ہمراہ ”اپنی زمین، اپنا گھر“اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
لاہور میں اسکیم کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ کی درخواست پر بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مفت پلاٹ حاصل کرنے والے کئی خوش نصیبوں کو فون کر کے مبارک باد دی۔
نواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کھوکھلے نعرے نہیں وعدوں کی حقیقی تعبیر پیش کر رہے ہیں، اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے پنجاب کے 19 اضلاع میں 2 ہزار افراد کو رہائشی پلاٹ تقسیم کیے گئے۔
نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں غریبوں کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار گھر بنائے جا رہے ہیں، غریب افراد کا مفت علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، اسپتال بن رہے ہیں، ہر ضلع میں گرین بسیں چل رہی ہیں، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے۔