پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مستعفی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد امیدوار کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

پشاور میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ انہوں نے بانی چیئرمین کے حکم پر استعفیٰ دیا اور گورنر خیبر پختونخوا کو اپنے ہاتھ سے تحریر کیا ہوا استعفیٰ بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے وفادار ہیں، اور بانی چیئرمین کے نامزد امیدوار کو کامیاب بنانا ان کی ترجیح ہے۔ ان کے بقول اپوزیشن چاہے جسے بھی امیدوار بنالے، کامیابی ان کے حصے میں نہیں آسکتی، کیونکہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو واضح عددی برتری حاصل ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین عمران خان کے حکم کے مطابق اپنے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ "میں کل بھی بانی چیئرمین کے ساتھ تھا، اور آج بھی ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔" 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا