خیبر پختونخوا حکومت نے 2025 کے دوران صاف اور سستی توانائی کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مطابق صوبے میں 62.8 میگاواٹ کے تین ہائیڈرو پاور منصوبے مکمل کر لیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ 40.8 میگاواٹ کوٹو، 11.8 میگاواٹ کرورہ اور 10.2 میگاواٹ جبوری منصوبے مکمل ہوگئے ہیں جن سے سالانہ 347 ملین یونٹس صاف بجلی کی پیداوار شروع ہوگی، منصوبوں سے صوبے کو سالانہ 4.

4 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے عوام کو مزید سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی، صاف توانائی کے فروغ سے مقامی صنعتوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے تحت مزید ہائیڈرو پاور منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، قدرتی آبی وسائل کے مؤثر استعمال سے توانائی میں خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ صاف توانائی، خوشحال معیشت اور مضبوط خیبر پختونخوا حکومت کی ترجیح ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

پشاور، شانگلہ، بٹگرام سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 تھی، زلزلے کا مرکز بٹگرام تھا، زلزلے سے تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے متوقع وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟
  • خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت اور گراں فروشی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر
  • مولانا فضل الرحمان کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا مطالبہ
  • مولانا فضل الرحمان کا وزیراعلیٰ کے پی کو ہٹانے کا مطالبہ
  • زلزلے کے جھٹکوں سے سوات اور چترال دہل گئے، لوگوں میں خوف و ہراس
  • کمپٹیشن کمیشن کا ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی گمراہ کن تشہیر کیخلاف کارروائی کا اعلان
  • صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، بیرسٹر سیف
  • ایف سی نارتھ کے زیر اہتمام پشاور میں فیوچر یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس