پشاور؛ گندم اسکینڈل کیس میں 5ملزمان پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کی اینٹی کرپشن عدالت نے گندم اسکینڈل کیس میں نامزد 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
کیس کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا کے جج آصف رشید نے کی۔ ملزمان محمد ارشد، محمد خالد، قاضی جنید، طلاء محمد اور محمد عاطف عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عثمان عابد شاہ تاحال روپوش ہیں، ملزمان اضاخیل نوشہرہ کے گندم اسٹوریج گودام میں ملازم تھے جنہوں نے ملی بھگت سے 1700 ٹن گندم غائب کی۔
پراسیکیوشن کےم طابق ملزمان نے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے، ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے 20اکتوبر کو گواہوں کو طلب کرلیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔