انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
مقدمہ 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق ہے، جو تھانہ صادق آباد میں علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ آج ہونے والی سماعت میں دیگر تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم علیمہ خان حاضر نہ ہوئیں۔
مزید پڑھیں: برطانوی سیکریٹری خارجہ نے عمران خان کو ملک چھوڑنے کی پیشکش کی، علیمہ خان کا انکشاف
ان کی جانب سے وکلا فیصل ملک اور حسنین سنبل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، مگر عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں وکلا نے علیمہ خان کا وکالت نامہ جمع نہیں کرایا، لہٰذا وہ ان کی جانب سے درخواست نہیں دے سکتے۔
مزید پڑھیں: فیصلہ سازی کور کمیٹی کرتی ہے، علیمہ خان یا گنڈاپور کا سیاسی کردار نہیں، لطیف کھوسہ
عدالت نے پراسیکیوٹر کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی اور علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان علیمہ خان قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان علیمہ خان قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ضمانت وارنٹ گرفتاری دہشتگردی عدالت علیمہ خان
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-1-8
اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر تے ہوئے عمران خان کو اگلی سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر رہا ہوں۔انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے 28 اکتوبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر رہا ہوں۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔