پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کیلئے گورنر کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے گورنر خیبر پختونخوا کی دستیابی معلوم کریں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کل ایک بجے سے پہلے عدالت کو آگاہ کریں۔
وزیراعظم نے ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کو نوکری سے فارغ کر دیا
حکم نامے میں درج ہے کہ درخواست سپیکر صوبائی اسمبلی اور دیگر ارکان اسمبلی نے آرٹیکل 255 کے تحت دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر یا کسی اور کو حلف لینے کے لیے نامزد کیا جائے۔
حکمنامہ کے مطابق درخواست گزار وکیل کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ گورنر کو کو بھجوایا، درخواست گزار کے مطابق سہیل آفریدی 13 کو وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، اپوزیشن جماعتوں کے دیگر ارکان نے بھی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ شیڈول 12 اکتوبر کو جاری کیا گیا اور تمام امیدواروں کی جانب پڑتال کی گئی، اپوزیشن لیڈر نے الیکشن پر اعتراض کیا، سپیکر نے اعتراض کو مسترد کردیا اور رولنگ پاس کی، گورنر خیبرپختونخوا نے حلف لینے کے لیے عدم دستیابی ظاہر کردی ہے۔
پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے دو نئے وزرا نے حلف اٹھالیا
عدالتی حکم نامے کے مطابق حلف میں مزید تاخیر صوبے کو طرز حکمرانی سے روکنا ہے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آرٹیکل 255(2) کی طرف توجہ مبذول کرائی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق 255(2) کی کارروائی نہیں ہوسکتی کیونکہ گورنر پاکستان میں ہے اور وہ 15 اکتوبر کو دستیاب ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایڈیشنل اٹارنی جنرل حلف لینے کے لیے سے حلف لینے کے مطابق
پڑھیں:
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کیلئے پشاورہائیکورٹ سے رجوع
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کےلیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی منتخب ہوچکے ہیں، گورنر کو صوبے میں موجود ہونا چاہئے تھا، وزیراعلیٰ سے حلف لیناضروری ہے،اس میں تاخیرنہیں کی جاسکتی۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کو درخواست دے رہے ہیں، خط چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو چیمبرمیں دیں گے۔ آئین نے چیف جسٹس کواختیار دیا ہے کہ گورنر موجود نہ ہوتو وہ کسی کو بھی حلف کے لیے نامزد کرسکتے ہیں، چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں معاملہ آج ہی حل کریں، حکومت کے بغیرصوبہ نہیں چل سکتا۔
یوکرینی کرپٹو تاجر مہنگی ترین گاڑی لیمبورگینی میں مردہ پایا گیا
مزید :