مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکی صدر کو "مین آف پیس" قرار دیا اور اپنے خطاب میں امن کا حقیقی علمبردار بھی کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ امن کے حصول کے حوالے سے آج تاریخی دن ہے، امریکی صدر کی بدولت جنوبی ایشیا میں امن ممکن ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ایک بار پھر ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کی درخواست کردی۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو "مین آف پیس" قرار دیا اور اپنے خطاب میں امن کا حقیقی علمبردار بھی کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ امن کے حصول کے حوالے سے آج تاریخی دن ہے، امریکی صدر کی بدولت جنوبی ایشیا میں امن ممکن ہوا، پاکستان نے امن کے نوبل انعام کے لیے صدر ٹرمپ کو نامزد کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج سخت محنت کےبعد غزہ میں امن کے لیے کامیاب ہوئے ہیں، معاہدے سے وہاں لاکھوں جانیں محفوظ ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا میں امن کے لیے دن رات کام کیا، اُن کی یہ خدمات قابل ستائش ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالث ملکوں کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے امریکی صدر ٹرمپ کو امن کے کے لیے

پڑھیں:

روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے: ٹرمپ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں تھینکس گیونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اس جنگ میں ہزاروں فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، تاہم امن معاہدے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں اب غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران آٹھ جنگیں رکوائیں اور اب اس تنازع کے خاتمے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے اپنے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کو ماسکو روانہ ہونے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدے تک پہنچنے میں اب صرف چند اختلافی نکات باقی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امن فارمولے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، تاہم چند حساس نکات پر مزید بات چیت ضروری ہے۔

چند روز قبل امریکی اور یوکرینی حکام نے جنیوا میں 28 نکاتی امریکی امن تجویز پر مذاکرات کیے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک نے نئے فریم ورک پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے 27 نومبر کی ڈیڈ لائن دے چکے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
  • امریکا نے جنوبی افریقہ کو آئندہ جی 20 سمٹ کی دعوت واپس لے لی
  • شہباز شریف بھی غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدرٹرمپ
  • امریکا کا القاعدہ کے 2 سینئر رہنماؤں اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کی معلومات دینے پر بھاری انعام کا اعلان
  • امریکی صدر کی خواہش پر جیکی چن جلد ایکشن میں نظر آئیں گے
  • امریکا نے القاعدہ کے دو رہنماؤں کی معلومات دینے پر بھاری انعام کا اعلان کر دیا
  • روس۔یوکرین جنگ اختتام کے قریب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
  • روس یوکرین جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
  • روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے: ٹرمپ
  • عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ غلط ثابت؛ اوگرا نے گیس مزید مہنگی کردی