2025-10-15@11:11:29 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«ہاتھیوں کی»:

    بھارت میں جنگلی ہاتھیوں کی آبادی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت کے ایک تازہ سروے کے مطابق ملک میں ہاتھیوں کی تعداد پچھلے تخمینے کے مقابلے میں تقریباً ایک چوتھائی کم ہو گئی ہے۔ جنگلی حیات کے سرکاری ادارے وائلڈ لائف انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں جنگلی ہاتھیوں کی موجودہ تعداد 22 ہزار 446 ہے، جو 2017 میں لگائے گئے 29 ہزار 964 کے تخمینے سے تقریباً 25 فیصد کم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: زخمی ہاتھی نے گاؤں میں مچائی دھوم، دکانیں اور سڑکیں متاثر یہ سروے جدید ڈی این اے تجزیاتی نظام کے تحت کیا گیا، جس میں 21 ہزار سے زائد گوبر کے نمونوں کا جینیاتی تجزیہ...
    بھارت میں ہاتھیوں کو خطرے سے دوچار (Endangered) جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ عظیم جانور کئی خطرات سے دوچار ہیں، جن میں شکاریوں کے ہاتھوں ہلاکت، قدرتی رہائش گاہوں کا خاتمہ اور تجارتی و تفریحی مقاصد کے لیے ظلم و ستم شامل ہیں۔ اکثر انہیں میلوں، سیاحتی مقامات یا سرکس میں استعمال کیا جاتا ہے، جہاں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ تاہم کچھ خوش نصیب ہاتھیوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ موجود ہے، بھارت کا پہلا باقاعدہ ’ہاتھی اسپتال‘ جو متھرا، اتر پردیش میں قائم ہے۔ یہ اسپتال وائلڈ لائف ایس او ایس (Wildlife SOS) نامی تنظیم کے تحت کام کرتا ہے، جہاں زخمی، بیمار یا تشدد کا شکار ہاتھیوں کا جدید...
    کراچی سفاری پارک کی 2 ہتھنیاں ملائیکہ اور مدھوبالا میں تپ دق (ٹی بی) کی تشخیص ہوئی ہے۔ خدشہ ہے کہ دونوں ہتھنیاں کراچی چڑیا گھر میں اپنی دیکھ بھال کرنے والے افراد میں سے کسی سے متاثر ہوئی ہیں۔ یہ پاکستان میں انسان سے جانوروں میں ٹی بی کی منتقلی کا پہلا دستاویزی کیس ہوسکتا ہے، جو جانوروں اور انسانوں کے لیے خطرات پیدا کرنے والے زونوٹک بیماریوں اور صحت کے خطرات کے بارے میں سنجیدہ خدشات کو اجاگر کرتا ہے۔ انفیکشنز کے ماہر ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ تمام 4 ہاتھیوں میں، جن میں وہ 2 بھی شامل ہیں جو پہلے مر چکے ہیں، کراچی چڑیا گھر کے اپنے دیکھ...
    کولمبو: سری لنکا میں جنگلی حیات کی تاریخ کا ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسافر ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ہبارانا کے وائلڈ لائف ریزرو کے قریب پیش آیا، جب ہاتھی ریلوے ٹریک سے گزر رہے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی بوگی بھی پٹڑی سے اتر گئی، جبکہ ہلاک ہونے والے ہاتھیوں میں 3 بچے بھی شامل تھے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 دیگر ہاتھی شدید زخمی حالت میں جنگل کی طرف بھاگ گئے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کے تمام سابقہ اقدامات ناکام ہو چکے ہیں، اور اب حکومت جنگلی جانوروں کو ریلوے حادثات سے بچانے کے لیے نئے میکنزم...
    سری لنکا : ہاتھیوں سے ٹکرانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ہے کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں تیز رفتار مسافر ٹرین پٹڑ ی پر آنے والے ہاتھیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 6 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرین کا کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ۔ واضح رہے کہ سری لنکن ہاتھیوں کو قومی خزانہ سمجھا جاتا ہے اور ہاتھیوں کو مارنا یا نقصان پہنچانا جرمہے۔ سری لنکا میں اس وقت 7 ہزار جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔
    سری لنکا میں  ٹرین کی زد میں آکر 6 ہاتھی ہلاک، 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں ٹرین پٹری کراس کرتے ہوئے ہاتھی ٹریل کی زد میں آگئے، جس سے 6 ہاتھی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ مسافر ٹرین کولمبو کے مشرقی علاقے ہابارانہ میں جنگلی حیات کے لیے مختص علاقے سے گزر رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ سری لنکن پولیس کے مطابق زخمی ہاتھیوں کا علاج جاری ہے۔ یاد رہے کہ سری لنکا میں ہاتھیوں کا ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہونا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی سینکڑوں ہاتھی ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہوچکے ہیں...
    ویب ڈیسک : بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مندر میں تہوار کے دوران ہاتھیوں کے حملے سے بھگڈر مچ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کے مندر میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب مندر میں ہونے والی تقریب کے دوران پٹاخے پھاڑے گئے، جس کے باعث ہاتھیوں نے ڈر و خوف کے مارے حملہ کردیا۔ اس حوالے سے بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ ہاتھیوں کو مندر میں تہوار کے لیے لایا گیا تھا اور پٹاخے پھٹنے سے وہ مشتعل ہو کر مزار کے قریب ایک چھوٹی عمارت کی طرف بھاگے، مشتعل ہاتھی بھاگتے ہوئے عمارت سے ٹکرائے تو اس کی دیوار کا ایک حصہ گرگیا جس کے...
۱