یو اے ای گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں کو کونسی اہم سہولیات دے رہا ہے، حیران کن فہرست سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گولڈن ویزا ہولڈرز کے لیے نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب طویل المدتی رہائش کے ساتھ کئی دیگر سفری، خاندانی اور روزگار سے متعلق مراعات بھی حاصل ہوں گی۔
یہ ویزا 10 سالہ خود کفیل رہائشی اجازت نامہ ہے جو ہولڈر کو بغیر کسی اسپانسر کے رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ چند نمایاں خصوصیات:
01: بیرون ملک قونصلر سہولتیںگولڈن ویزا ہولڈرز کو ہنگامی حالات میں 24 گھنٹے ہاٹ لائن اور فوری واپسی دستاویزات کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: 10 سالہ رہائش اور خصوصی فوائد کے ساتھ غیر ملکیوں کے لیے نادر موقع
02: طویل المدتی ویزا10 سالہ رہائشی ویزا قابلِ تجدید ہے، بشرطِ یہ کہ اہلیت کے معیار برقرار رہیں۔
گولڈن ویزا ہولڈرز کو ملازمت یا قیام کے لیے کسی کمپنی یا شخص کی اسپانسرشپ درکار نہیں ہوتی، جس سے نوکری کی تبدیلی بھی آسان ہو جاتی ہے۔
04: بیرون ملک قیام کی اجازتعام ویزا کے برعکس، گولڈن ویزا ہولڈرز 6 ماہ سے زائد بیرونِ ملک رہنے کے باوجود اپنا ویزا برقرار رکھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: طلبا کو کون سے بڑے فائدے مل سکتے ہیں؟
05: خاندانی اسپانسرشپ میں نرمیہولڈرز اپنے بیٹوں کو 25 سال کی عمر تک اسپانسر کر سکتے ہیں، جبکہ خصوصی ضروریات والے بچے کسی بھی عمر میں اسپانسر رہ سکتے ہیں۔
06: گھریلو عملے کی لامحدود اسپانسرشپگولڈن ویزا ہولڈرز جتنے چاہیں گھریلو ملازمین اسپانسر کر سکتے ہیں۔
وہ افراد جو گولڈن ویزا کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں، انہیں 6 ماہ کا کثیر الداخلہ وزٹ ویزا دیا جاتا ہے تاکہ وہ دستاویزات مکمل کر سکیں۔
مزید پڑھیں: ’دبئی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں‘ UAE کا گولڈن ویزا ملنے پر نسیم شاہ کا اظہار مسرت
08: کام میں زیادہ لچکگولڈن ویزا ہولڈرز یو اے ای لیبر لاز کے تحت مخصوص پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں، اور انہیں ملازمت کی تبدیلی میں زیادہ آزادی حاصل ہے۔
گولڈن ویزے کا مقصد قابل، تخلیقی اور سرمایہ کار افراد کو یو اے ای میں طویل قیام کے مواقع فراہم کرنا ہے، جو ملک کے وژن 2030 کے اہداف سے مطابقت رکھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گولڈن ویزا متحدہ عرب امارات یو اے ای.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گولڈن ویزا متحدہ عرب امارات یو اے ای سکتے ہیں یو اے ای کے لیے
پڑھیں:
فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ،مرکزی کرداروں کی فہرست تیار ،گرفتاریوں کا فیصلہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ ڈیسک)فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا،مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے،اس حوالے سے گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج ہوں گے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
اس حوالے سے سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹس کرکے کہا گیا کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے، بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس مستقل معطلی کی سفارش کی گئی۔عوام کو وارننگ دی گئی ہے کہ غیر مصدقہ ویڈیو/ کلپ شیئر کرنے پر بھی کارروائی ممکن ہے، ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اوورسیز نیٹ ورک کی ٹریسنگ، سفارت خانوں کے ذریعے سخت اقدامات زیر غور ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ہمارامینڈیٹ ہے ،امید ہے حلف کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگا، عمران خان
بیرونِ ملک ملوث افراد کی انکوائری؛ قانونی اور سفارتی کارروائی کی تیاری ہے، ریڈ نوٹس/ بین الاقوامی تعاون کے آپشنز پر مشاورت کی جا رہی ہے، چینلز اور بلاگرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی مواد نشر کرنے سے پہلے دہری تصدیق لازمی کریں۔گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرول سیلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا، ٹرانزیکشنز کی سکریننگ شروع کردی گئی، ہنگامی حالات میں افواہ بازی پر اضافی سزائیں لاگو ہوں گی۔
مزید :