پڈعیدن،پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251009-11-10
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون 3 ملزمان گرفتار 2 غیر قانونی پستول 2 چھینی گئیں موٹرسائیکلز اور ایک موبائل فون برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز سٹی تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرکے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم دل شیر لنجار کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس پستول اور ایک چھینا گیا موبائل فون برآمد کیا گیا۔دوسری جانب نوشہروفیروز سٹی پولیس نے کارروائی کرکے جعلی ملازم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم جان شیر ڈاہری جعلی کارڈ بنوا کر مختلف جگہوں پر اپنے آپ کو ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹیگشن ایجنسی) اور آئی ایس آئی (ISI) کا ملازم ظاہر کر رہا تھا جبکہ مذکورہ ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔کنڈیارو پولیس نے کارروائی کرکے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم محمد بھڈل جانوری کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول 2 گولیاں اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، ماڈل کالونی میں پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ماڈل کالونی پولیس نے ریلوے پھاٹک نشتر آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولس کے مطابق مقابلہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے، مقابلے کے دوران ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے زخمی ملزم کی شناخت احمد کے نام سے کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، متعدد چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔