سری لنکا: ٹرین کی زد میں آنے والے 6 ہاتھی ہلاک، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
سری لنکا میں ٹرین کی زد میں آکر 6 ہاتھی ہلاک، 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں ٹرین پٹری کراس کرتے ہوئے ہاتھی ٹریل کی زد میں آگئے، جس سے 6 ہاتھی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
مسافر ٹرین کولمبو کے مشرقی علاقے ہابارانہ میں جنگلی حیات کے لیے مختص علاقے سے گزر رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ
سری لنکن پولیس کے مطابق زخمی ہاتھیوں کا علاج جاری ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں ہاتھیوں کا ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہونا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی سینکڑوں ہاتھی ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران کئی انسان بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں ہاتھی تیزی سے مرنے لگے، سبب کیا ہے؟
سری لنکن میڈیا کے مطابق سالانہ تقریباً 20 ہاتھی ٹرینوں سے ٹکرا کر مرجاتے ہیں، ، گزشتہ سال سری لنکا میں مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 170 سے زیادہ افراد اور تقریباً 500 ہاتھی مارے گئے تھے۔
سری لنکا میں ہاتھی اپنے قدرتی مسکن جنگلات کی کٹائی اور سکڑتے وسائل سے متاثر ہوتے ہیں اور تیزی سے انسانی سرگرمیوں کی جگہوں پر بھٹک گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھی سے دوستی کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی
ماہرین جنگلات نے ٹرین ڈرائیوروں کو بارہا خبردار کیا ہے کہ وہ رفتار رکھیں اور ریل کی پٹریوں پر جانوروں کو خبردار کرنے کے لیے ہارن بجا دیں۔
آج کے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہاتھیوں میں ایک ہتھنی حاملہ تھی، جس کے پیٹ میں 2 بچے تھے، تینوں صبح کے وقت ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے والے ایک بڑے ریوڑ کا حصہ تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ٹرین ٹرین حادثہ جنگلی حیات سری لنکا کولمبو ہابرانہ ہاتھی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنگلی حیات سری لنکا کولمبو ہابرانہ ہاتھی سری لنکا میں کے لیے
پڑھیں:
ییلو لائن ایس اے آر ٹی ٹرین کےٹیسٹ رن کیلئےاسیمبلنگ کا آغاز
دلشاد راؤ: ییلو لائن پر چلنے والی ایس اے آر ٹی ٹرین کےٹیسٹ رن کیلئےاسیمبلنگ کا آغاز کر دیا۔
چائینیز کمپنی نورینکو کے انجینئرنگ ونگ نے ریل کی اسیمبلنگ شروع کردی،جدید ترین پٹڑی لیس ایس آرٹی ریل گزشتہ ہفتے لاہور پہنچی تھی،ایس آرٹی ریل کو اورنج لائن کے اسٹیبلنگ یارڈ میں پارک کیاگیا،ریپڈ ریل کی اسیمبلنگ جلد مکمل کرکے آزمائشی طور پر کینال روڑ پر چلایا جائیگا،ییلو لائن روٹ پر چلنے والی ٹرین کا 24 کلومیٹر کا ٹریک تعمیر ہوگا،ریپڈ ٹرانزٹ ریل بغیر ڈرائیور کےچلنے والی جدید ترین خودکار ٹرانسپورٹ ہے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
لاہور میں ڈرائیور کی آپشن کو ہی ملحوظ خاطر رکھا جائے گا،ریل نظام میں آٹومیٹڈ کنٹرول، سیفٹی سینسرز ،ایڈوانس فائیو جی نیویگیشن سسٹم نصب کئے گئے،یہ ریل بغیر پٹڑڑی کے ربڑ کے ٹائروں پر سڑک کی لائنز پر چلے گی،بجلی اور بیٹری سے چلنے والی ایس اے آر ٹی ماحول دوست ،زیرو کاربن اخراج کی حامل ہوگی،ایک ٹرین میں 150 سے زائد مسافروں کے بیٹھنے اور کھڑے ہونے کی گنجائش ہے۔
ٹرین کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی،ٹرین میں موبائل چارجنگ پوائنٹس، ایئر کنڈیشنڈ کیبن ،وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی،معذور افراد کیلئے خصوصی انتظامات، وہیل چیئر ریمپس اور ڈیجیٹل انفارمیشن سکرینز لگا ئے گئے ہیں۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار
چینی ماہرین کی نگرانی میں لاہور میں آزمائشی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔