ویب ڈیسک : بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مندر میں تہوار کے دوران ہاتھیوں کے حملے سے بھگڈر مچ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کے مندر میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب مندر میں ہونے والی تقریب کے دوران پٹاخے پھاڑے گئے، جس کے باعث ہاتھیوں نے ڈر و خوف کے مارے حملہ کردیا۔ اس حوالے سے بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ ہاتھیوں کو مندر میں تہوار کے لیے لایا گیا تھا اور پٹاخے پھٹنے سے وہ مشتعل ہو کر مزار کے قریب ایک چھوٹی عمارت کی طرف بھاگے، مشتعل ہاتھی بھاگتے ہوئے عمارت سے ٹکرائے تو اس کی دیوار کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں کچھ لوگ ملبے تلے دب گئے۔

تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی

پولیس کا کہنا ہےکہ ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ بھگدڑ کے دوران 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔


 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

مغربی کنارے میں اردنی ٹرک ڈرائیور کی فائرنگ، دو اسرائیلی ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مقبوضہ مغربی کنارہ: اسرائیل اور اردن کے درمیان قائم کنگ حسین (ایلن بی) بارڈر کراسنگ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی ایمبولینس سروس ایم ڈی اے کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 20 اور 60 برس تھیں، جبکہ حملہ بارڈر کراسنگ کے قریب پیش آیا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان  کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا، مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، ٹرک ڈرائیور نے پہلے فائرنگ کی اور پھر چاقو کے وار سے دونوں اسرائیلیوں کو ہلاک کیا۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کان نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور اردنی شہری تھا جو غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد لے کر آیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حملہ آور امدادی سامان سے بھرا ٹرک لے کر سرحدی علاقے میں پہنچا اور فائرنگ شروع کردی جس کے بعد فورسز نے اسے ہلاک کر دیا،  فوج نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور وادی اردن کے شہر اریحا کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

اردنی حکومت کے ترجمان محمد المومنی نے کہا ہے کہ عمان اس واقعے کی تفصیلات کو بغور دیکھ رہا ہے، اردن کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے مسافروں کی آمدورفت معطل کر دی ہے کیونکہ اسرائیل نے واقعے کے بعد بارڈر ٹرمینل بند کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ ستمبر 2024 میں بھی اسی کراسنگ پر اردنی ٹرک ڈرائیور کی فائرنگ سے تین اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے،  اردن اور اسرائیل کے درمیان تین سرحدی گزرگاہیں ہیں جن میں شیخ حسین پل، کنگ حسین (ایلن بی) پل اور وادی عربہ کراسنگ شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ریاست کیرالا میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل
  • معروف گلوکار زوبین گارگ سمندر میں تیراکی دوران ہلاک ہوگئے
  • خیبر میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک
  • ’یاعلی‘ گانے سے مشہور گلوکار اسکوبا ڈائیونگ کے دوران ہلاک
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ صورتحال
  • مغربی کنارے میں اردنی ٹرک ڈرائیور کی فائرنگ، دو اسرائیلی ہلاک
  • فینٹانل بنانے والے اجزا کی اسمگلنگ: امریکا نے بھارتی کاروباری افراد کے ویزے منسوخ کردیے
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • بی ایل اے مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ رحمان گل افغانستان میں فائرنگ کے دوران ہلاک