WE News:
2025-04-25@11:36:32 GMT

کراچی: ہاتھیوں میں انسان سے ٹی بی کی منتقلی کا پہلا مشتبہ کیس

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

کراچی: ہاتھیوں میں انسان سے ٹی بی کی منتقلی کا پہلا مشتبہ کیس

کراچی سفاری پارک کی 2 ہتھنیاں ملائیکہ اور مدھوبالا میں تپ دق (ٹی بی) کی تشخیص ہوئی ہے۔ خدشہ ہے کہ دونوں ہتھنیاں کراچی چڑیا گھر میں اپنی دیکھ بھال کرنے والے افراد میں سے کسی سے متاثر ہوئی ہیں۔

یہ پاکستان میں انسان سے جانوروں میں ٹی بی کی منتقلی کا پہلا دستاویزی کیس ہوسکتا ہے، جو جانوروں اور انسانوں کے لیے خطرات پیدا کرنے والے زونوٹک بیماریوں اور صحت کے خطرات کے بارے میں سنجیدہ خدشات کو اجاگر کرتا ہے۔

انفیکشنز کے ماہر ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ تمام 4 ہاتھیوں میں، جن میں وہ 2 بھی شامل ہیں جو پہلے مر چکے ہیں، کراچی چڑیا گھر کے اپنے دیکھ بھال کرنے والوں سے ٹی بی منتقل ہوئی۔ اب ملائیکہ اور مدھوبالا بھی اس مرض کا شکار ہیں اور ان کا علاج کرنے کے لیے کم از کم ایک سال کی ضرورت ہوگی۔

مزید پڑھیں: پوجا سے سونیا تک

متعدد ٹیسٹوں نے تصدیق کی کہ دونوں ہاتھیوں میں مائیکو بیکٹیریم ٹی بی کمپلیکس (MTBC) نامی بیکٹیریا موجود ہے، جو انسانوں اور جانوروں میں ٹی بی کی وجہ بنتا ہے۔ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق MTBC دنیا بھر میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہے، جو انسانوں اور جنگلی حیات دونوں کو متاثر کرتا ہے۔

ہاتھیوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے لیکن ان میں کوئی فعال ٹی بی کا کیس نہیں ملا۔ تاہم، انہوں نے کراچی چڑیا گھر کے تمام عملے کی اسکریننگ کرنے کی سخت سفارش کی تاکہ کسی بھی غیر علامتی کیریئر کا پتا چلایا جا سکے جو بیکٹیریا جانوروں تک منتقل کرسکتا ہو۔

ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے وضاحت کی کہ عام طور پر مویشی مائیکو بیکٹیریم سے متاثر ہوتے ہیں جو ٹی بی کا باعث بنتا ہے لیکن کراچی کے ہاتھیوں کے کیس میں ہم نے دوا مزاحم ٹی بی پائی ہے جو انسانوں سے جانوروں میں منتقل ہوچکی ہے۔ اس قسم کی ٹی بی پہلے بھی 2 ہاتھیوں کی موت کا سبب بنی تھی۔

مزید پڑھیں: سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

ہاتھیوں میں ٹی بی کی تصدیق کے بعد کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (KMC)نے متاثرہ جانوروں کے علاج کے لیے سندھ اسپتال، آغا خان یونیورسٹی اسپتال اور دیگر اداروں کے سینیئر انفیکشن ڈیزیز ماہرین سے مدد طلب کی ہے۔

طبی ماہرین کو ہاتھیوں میں ٹی بی کے علاج کا کوئی تجربہ نہیں تھا، انہوں نے عالمی ادارہ صحت (WHO) سے رابطہ کیا، جس نے انہیں سری لنکا میں قومی زولوجیکل گارڈن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجاپکسلے چندانا راجا پکشا کے بارے میں بتایا جنہیں ہاتھیوں میں ٹی بی کے علاج کا وسیع تجربہ ہے۔

ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے کہا کہ ہم نے ملائیکہ اور مدھوبالا کے علاج کے لیے ایک نسخہ تیار کیا ہے اور اسے ڈاکٹر راجاپکشا کو سری لنکا بھیجا ہے تاکہ وہ اس کا جائزہ لیں۔ ان کی منظوری ملنے کے بعد ہم ادویات کی فراہمی اور انہیں ہاتھیوں کو دینے کے لیے انتظامات شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی سفاری پارک کی ہتھنی سونیا کیسے مری؟

انہوں نے بتایا کہ ہر ہاتھی کو روزانہ کم از کم 300 گولیاں اینٹی ٹی بی ادویات کی درکار ہوں گی، اس کے ساتھ اضافی علاج جیسے اینٹی پیراسٹک ادویات، اینٹی بایوٹکس، اور بہتر غذا بھی دی جائے گی۔ علاج کا یہ کورس کم از کم ایک سال تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے یہ عمل نہایت چیلنجنگ اور وسائل کی کمی کا سامنا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاتھیوں کا علاج کرنا ایک مشکل کام ہوگا کیونکہ ہم نے اس قسم کا کیس پہلے کبھی نہیں دیکھا اور پاکستان میں کسی کو ہاتھیوں میں ٹی بی کے علاج کا تجربہ نہیں۔ ہم روزانہ سری لنکن ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں اور ایک حکمت عملی تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ حکام ادویات اور دیگر ضروری وسائل کا انتظام کس طرح کریں گے۔

مزید پڑھیں: اپنی ساتھی ’سونیا‘ کی موت کے بعد ’ملکہ‘ غم سے دوچار

اسلام آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کے عہدیداروں نے تسلیم کیا کہ انسان، ٹی بی جانوروں میں منتقل کر سکتے ہیں، لیکن ان کے پاس ابھی تک پاکستان میں چڑیا گھر کے جانوروں یا مویشیوں میں مائیکو بیکٹیریم ٹی بی کمپلیکس سے متاثر ہونے کا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے۔

قومی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وفاقی وزارت صحت نے حال ہی میں ’ون ہیلتھ ورک فورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ‘ شروع کیا ہے تاکہ زونوٹک بیماریوں، اینٹی مائیکروبائل مزاحمت اور موسمیاتی صحت کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہنر مند ورک فورس کو تربیت دی جا سکے۔ زونوٹک بیماریاں، جو جانوروں اور انسانوں کے درمیان منتقل ہو سکتی ہیں، ایک حقیقی اور بڑھتا ہوا خطرہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پوجا ٹی بی سونیا کراچی چڑیا گھر کراچی سفاری پارک مدھوبالا ملائیکہ ملکہ ہاتھی ہتھنی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پوجا ٹی بی سونیا کراچی چڑیا گھر کراچی سفاری پارک مدھوبالا ملائیکہ ملکہ ہاتھی ہتھنی ڈاکٹر نسیم صلاح الدین مزید پڑھیں سفاری پارک ٹی بی کی علاج کا کے علاج اور ان کے لیے

پڑھیں:

سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر علاج بھی کرڈالا

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے افریقی کرکٹر جے پی ڈومینی کے دانتوں کا علاج کرکے پیشہ ورانہ مہارت کا بھی مظاہرہ کرڈالا۔

عروج ممتاز پاکستان کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کے علاوہ بطور کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں پریزینٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکی ہیں۔

سابق ویمن کرکٹر 2009 ورلڈکپ میں پاکستان کی کپتان رہیں، 2020 میں مینز ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں پہلی پاکستانی خاتون کمنٹیٹر بنیں جبکہ پی ایس ایل میں بطور کمنٹیٹر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"

سابق کرکٹر عروج ممتاز پیشے کے لحاظ سے کوالیفائیڈ ڈینٹسٹ (دندان ساز) ہیں، انہیں 2024 میں ڈینٹل نیوز پرسنالٹی آف 2024 کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا، جو طبی شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل

عروج کی ہمہ جہت شخصیت پر مداحوں اور کرکٹ کھلاڑیوں کی طرف سے تعریفیں کی جا رہی ہیں، سماجی رابطوں کی سائٹ پر بھی انہیں سپر وومن کے خطاب سے پُکارا جارہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by JP Duminy (@jpduminy)

 

متعلقہ مضامین

  • چین، شینزو -20 کے تینوں خلاباز کامیابی کے ساتھ چینی خلائی اسٹیشن میں داخل
  • الجولانی کیجانب سے قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات کا پہلا اشارہ
  • پریشان کن خبر ،ٹائیفائیڈ بخار میں مہلک تبدیلی، علاج کا آخری حل بھی ناکام
  • چین، شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ
  • دعا کی طاقت… مذہبی، روحانی اور سائنسی نقطہ نظر
  • توانائی نفسیات کیا ہے؟
  • پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، چائنہ انسان بردار خلائی ادارہ
  • سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر علاج بھی کرڈالا
  • برطانیہ، ہارٹ فیل کا علاج متعارف، اموات میں 62 فیصد کمی ممکن
  • لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کا فری آئی میڈیکل کیمپ