قرآن انسٹیٹیوٹ کا مقصد خواتین کو قرآن سے جوڑنا ہے‘جاوداں فہیم
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے قرآن انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل اور ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ادارے کے قیام کا مقصد عام خواتین کو قرآن سے جوڑنا ہے۔قرآن کی دعوت میںموجودہ دور کے مسائل اور پریشانیوں کا حل ہے۔انسٹیٹیوٹ کو معاشرے میں متعارف کرانا اور بہترین ماحول میں قرآن کے ذریعے تربیت کرنا ہمارا مشن ہے۔انھوں نے کہا کہ ماہر اساتذہ و تربیت یافتہ افراد کی زیر
نگرانی قرآن انسٹیٹیوٹ معاشرے کے لیے صالح افراد کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔یہ ایسا علمی ادارہ ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی بھی تربیت دی جاتی ہے۔گرمیوں کی چھٹیوں کے خصوصی کورسز اور سمر کیمپ بھی تمام کیمپسز میں جاری ہیں۔اس وقت کراچی کے 6کیمپسزکے ذریعے شہر بھر میں یہ سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر نگراں قرآن انسٹیٹیوٹ ہاجرہ عرفان اور نائب ناظمات کراچی فرح عمران، شیبا طاہر، سمیہ عاصم،معاون خصوصی شبانہ نعیم،سیکرٹری اطلاعات کراچی ثمرین احمد بھی موجود تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قرا ن انسٹیٹیوٹ
پڑھیں:
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">