میٹا کی پاکستان میں اردو زبان میں اے آئی ماڈلز اور ڈیجیٹل تربیت میں تعاون کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
میٹا نے پاکستان میں اردو زبان میں اے آئی ماڈلز اور ڈیجیٹل تربیت میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ سے عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور نوجوانوں کی ڈیجیٹل تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹا وفد کی قیادت صارم عزیر نے کی، جو جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے ڈائریکٹر پبلک پالیسی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران شزا فاطمہ نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے اور وہ ہر ہفتے کیش لیس معیشت سے متعلق اجلاس کی خود صدارت کرتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات میں بہتری لائی جا رہی ہے اور حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کا مؤثر استعمال پاکستان کے مستقبل میں ترقی کا ضامن ہے اور اردو زبان میں اے آئی ماڈلز کی تیاری ایک خوش آئند اور اہم قدم ہے۔
میٹا کے وفد نے وفاقی وزیر کو اپنے جدید LLaMA ماڈلز اور جینیریٹیو اے آئی (Generative AI) پر بریفنگ دی اور پاکستان میں ڈیجیٹل تربیت و اے آئی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
صارم عزیر نے کہا کہ میٹا پاکستان میں نہ صرف تکنیکی تربیت بلکہ اے آئی میں مقامی سطح پر استعداد کار بڑھانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر شزا فاطمہ نے کہا کہ ڈیجیٹل ترقی میں پبلک اور پرائیویٹ شراکت داری کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت ایسے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتی ہے جو نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور عوامی خدمات کی بہتری کا سبب بنیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ڈیجیٹل تربیت پاکستان میں اے آئی کہا کہ ہے اور
پڑھیں:
نادرونایاب تاریخ اردو نثر’’سیر المصنفین‘‘ اربابِ ذوق ِحصول کیلئے منظرعام پر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایک اہم اور نایاب تاریخ اردو نثر’’ سیر المصنفین‘‘ مصنفہ مولوی محمد یحیی تنہا، جو ستر اسی سال سے نایاب تھی ادب و تحقیق کے ممتاز ناشر مجلس ترقی ادب لاہور نے ابھی حال میں شائع کردی ہے ۔
ممتاز محقق و مصنف ڈاکٹر معین الدین عقیل نے اس نادرونایاب تاریخ کو اپنے مفصل مقدمے اور اسناد و حواشی کے ساتھ تحقیقی و تاریخی اصولوں کے تحت مرتب کیا ہے۔
یہ ناردوکمیاب تاریخ نثراردوادب اب اس کے شائقین اور ادب و زبان کے طلبہ و اساتذہ کے لیے دستیاب رہے گی اور وہ اس اہم تاریخ نثراردو ادب سے پوری طرح استفادہ کریں گے۔