بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی میزبانی میں جاری ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ نئے تنازعات اور الزامات کی زد میں آکر اپنی مقبولیت کھونے لگا ہے۔

’’بگ باس‘‘ شو میں اس ہفتے گھر سے جس مہمان کو رخصت کیا گیا اس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے بگ باس انتظامیہ پر ناانصافی اور جانب داری کے الزامات عائد کیے ہیں۔

بگ باس میں اس ہفتے مقابلہ حسن جیتنے والی نیہال اور ایم ٹی وی روڈیز میں اپنی پہچان بنانے والے بصیر علی کو مقابلے سے آؤٹ کیا گیا۔ صارفین نے بصیر علی کے نکالے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بگ باس انتظامیہ اپنی پسند کے امیدوار کو جتانا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ بصیر علی شو کی ابتدائی سے ہی ٹاپ فائیو فائنلسٹ میں شامل قرار دیے جارہے تھے اور ان کا گیم بھی دیگر ممبران کے مقابلے میں زیادہ جاندار اور شو میں دلچسپی کا باعث بن رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے نظر آئے کہ بصیر علی کے مقابلے میں کئی گھر والے بہت زیادہ کمزور اور غیر دلچسپ ہیں، لیکن ووٹنگ کا بہانہ کرکے بصیر کو اس ہفتے گھر سے بے گھر کردیا گیا۔

بصیر علی کی غیر منصفانہ بے دخلی کا گھر کے دیگر ممبرز بھی تذکرہ کرتے نظر آئے، یہاں تک کہ فرحانہ بھٹ نے بھی شو میں یہ کمنٹس کیا کہ عوام کے ووٹ سے پہلے بگ باس انتظامیہ کا فیصلہ اہم ہے۔

نئی صورتحال میں صارفین کی دلچسپی شو میں کم ہونے کے باعث مقبولیت میں کمی ہونے لگی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بگ باس پر اسکرپٹڈ ہونے کے الزامات بھی لگائے جاتے تھے لیکن حالیہ الزامات نے صارفین کو شو سے مزید بد دل کردیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بصیر علی

پڑھیں:

سلمان خان کے دفاع میں راکھی ساونت نے ہدایتکار کو دھمکی دے دی

بالی ووڈ کی متنازع اور بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سپر اسٹار سلمان خان کا ساتھ دیتے ہوئے فلم ’’دبنگ‘‘ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کو واضح دھمکی دی ہے۔ 

گزشتہ چند ماہ کے دوران ابھینو کشیپ کی جانب سے سلمان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف اٹھائے گئے سخت الزامات خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، جس پر راکھی ساونت نے سلمان کا دفاع کرتے ہوئے عوامی سطح پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ کے دوران راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان ان کے لیے کسی دیوتا سے کم نہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ ابھینو کشیپ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لیں۔ 

راکھی نے ابھینو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سخت لہجے میں خبردار کیا اور کہا کہ ’’اگر آئندہ ابھینو مجھے ملا تو میں اسے انڈے ماروں گی‘‘ اور مزید کہا کہ ’’جہاں بھی ملے گا، میں اسے چپل سے ماروں گی‘‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ابھینو کو جانتی تک نہیں تھیں اور انہیں ایک موقع پر فلم ’’دبنگ‘‘ کی ہدایتکاری کا موقع ملا تھا۔

راکھی نے سلمان کے ساتھ اپنے تعلق اور ان کی مدد کا بھی ذکر کیا؛ بتایا کہ جب وہ مشکل میں تھیں تو سلمان نے انہیں بگ باس میں کام دلوایا اور حتیٰ کہ ان کی والدہ کے کینسر کے علاج میں مالی مدد بھی کی۔ راکھی نے کہا کہ آج کل ایک شخص مسلسل سلمان خان کے خلاف بہت بول رہا ہے اور وہ اس رویے کو برداشت نہیں کرتیں۔ انہوں نے اس شخص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے ’’گنجا‘‘ کہہ رہی ہیں کیونکہ اس کا نام لینے سے ’’میری زبان خراب ہوجائے گی‘‘۔
 

متعلقہ مضامین

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی، سلمان علی آغا
  • کیا پاکستان نے سلمان خان کو دہشت گرد قرار دیا ہے؟ حقیقت سامنے آگئی
  • سلمان خان کے دفاع میں راکھی ساونت نے ہدایتکار کو دھمکی دے دی
  • قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم مضبوط اور باصلاحیت ہے: سلمان علی آغا
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی‘ وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے‘وزیر اعلی خیبر پختونخوا
  • وفاقی وزراء کے غلط الزامات کا اخلاقی طریقے سے جواب دیا: سہیل آفریدی
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے، سہیل آفریدی
  • این سی سی آئی اے میں کرپشن، وفاقی وزیر داخلہ برہم، سخت کارروائی کا حکم
  • این سی سی آئی اے کے افسروں پر کرپشن الزامات کا معاملہ، وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار برہمی، سخت کارروائی کا حکم