ٹیکس چوری ،بڑے پلازوں وکمرشل پراپرٹیز مالکان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
سٹی42: پنجاب حکومت نے ٹیکس چوری کے خاتمے اور بڑے پلازوں و کمرشل پراپرٹیز مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈی جی ایکسائز نے کمرشل پراپرٹیز کی ری اسسمنٹ کا حکم دے دیا ہے۔ پنجاب بھر میں ساڑھے 7 لاکھ کمرشل پراپرٹیز مالکان ٹیکس ادا کر رہے ہیں، تاہم سالانہ پراپرٹی ٹیکس کا صرف 40 فیصد وصول ہوتا ہے۔
ایکسائز حکام کے مطابق ری اسسمنٹ کا مقصد ٹیکس چوری کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے اور ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں اس عمل کا آغاز کیا جائے گا۔ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر موجودہ ٹیکس اور جائیداد کے ریکارڈ کی جانچ کی جائے گی۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
پنجاب میں 25 لاکھ سے زائد کمرشل اور نان کمرشل ٹیکس ایبل پراپرٹیز موجود ہیں۔ رواں سال کے پہلے ساڑھے 3 ماہ میں لاہور سے 80 ہزار نئی پراپرٹیز سسٹم میں شامل کی گئی ہیں جبکہ پنجاب بھر سے 80 ہزار سے زائد نئی پراپرٹیز شامل کی گئیں۔
ایکسائز حکام نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے بقایا جات کی وصولی اور ٹیکس چوری کروانے والے ملازمین کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ اگلے ماہ سے کمرشل پراپرٹیز کی ری اسسمنٹ کے لیے ٹیمیں کام شروع کر دیں گی۔
پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 کمرشل پراپرٹیز ٹیکس چوری
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.