مہنگے کپڑے، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں، چیئرمین ایف بی آر
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-5
اسلام آ باد(نمائندہ جسارت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمودلنگڑیال نیخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگے کپڑے، گھر، گاڑیوں اور گھروں کی نمائش کرنے والے ریڈار پر ہیں اور سوشل میڈیا پر گوشوارہ کم ظاہر کرنے والے 30 افراد کو نوٹس جاری کرچکے اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ مرتب ہو رہی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ان کا کہناتھا کہ پہلے ٹیکس والی چینی اور بغیر ٹیکس والی چینی کا ریٹ الگ الگ تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مہنگے اسمارٹ فونز پر 55 فیصد تک ڈیوٹی ہے، ایف بی آراعتراف
اسلام آباد(نیوزڈیسک ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران ایف بی آر حکام کا مہنگے اسمارٹ موبائل فونز پر 55 فیصد تک ٹیکس ڈیوٹی وصول کرنےکا اعتراف کر لیا ۔کمیٹی ارکان نے موبائل فونز پر ٹیکسوں میں کمی کا متفقہ مطالبہ کر دیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے موبائل فونز پر ٹیکسوں کے معاملے پر مارچ کے وسط میں رپورٹ مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی چیئرمین نوید قمر نے کہا کہ کہا کہ ایف بی آر گاڑیوں کے بعد موبائل فونز پر بے تحاشہ ٹیکس لے رہا ہےکیا اس ملک میں بڑی گاڑی یا موبائل فون رکھنا گنا ہ ہے۔کمیٹی ارکان نے کہا کہ موبائل فون کوئی لگژری آئٹم نہیں بلکہ ہر کسی کی ضرورت ہے ۔
ایف بی آر حکام نے اعتراف کیا کہ مہنگے اسمارٹ موبائل فونز پر 55 فیصد تک ٹیکس ڈیوٹی ہے، نوید قمر نے کہا کہ صرف ٹیکس ریونیو نہیں، معیشت کو بھی دیکھنا ہے۔ کمیٹی نے موبائل فونز پر ٹیکسوں کے معاملے پر مارچ کے وسط میں رپورٹ مانگ لی۔
نوید قمر کا کہناتھا کہ ہم نئے بجٹ سے پہلے موبائل فونز پر ٹیکس کے معاملے کا جائزہ لیں گے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ اسمارٹ موبائل فون سامان تعیش نہیں، ٹیکس کم کریں۔