قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کے پاس جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع ہے۔

بابر اعظم سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔

بابر اعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔

روہت شرما 151 اننگز میں 4231 رنز بناکر سر فہرست ہیں جبکہ 31 سالہ بابر اعظم 121 اننگز میں 39.

83 کی اوسط سے 4223 رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی 117 اننگز میں 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ ان تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بلے باز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور نہیں کرپایا ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

روہت شرما کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری، ریکارڈ قائم کردیا

SYDNEY:

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں بھارت کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر روہت شرما نے شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف سنچری مکمل کی بلکہ خراب فارم کے باعث ان کے مستقبل پر اٹھنے والی چہ مگوئیاں کو ختم کردیا اور ساتھ ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دیا تو جواب بھارت کے کپتان اور اوپنر شبمن گل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تاہم روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بہترین شراکت داری کے ساتھ ٹیم 9 وکٹوں سے فتح دلائی۔

بھارت کے 38 سالہ بیٹر روہت شرما نے 33 اوور میں ایڈم زیمپا کی آخری گیند پر اپنے ایک روزہ کیریئر کی 33 ویں سنچری مکمل کی، ان کی یہ سنچری بین الاقوامی کرکٹ کیریئر میں 50 ویں سنچری ہے۔

روہت شرما نے آسٹریلیا میں ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے غیرملکی کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل ویرات کوہلی نے 5 سنچریاں بنا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

سابق بھارتی کپتان کی ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف نویں سنچری ہے۔

روہت شرما سیریز کے پہلے میچ میں صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے، جس کے بعد ورلڈ کپ 2027 تک ان کے کھیلنے کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع کردی گئی تھیں تاہم ایڈیلیڈ میں دوسرے میچ میں 73 رنز بنا کر زبردست واپسی کی تھی۔

دوسری طرف ویرات کوہلی نے بھی آخری ون ڈے میں ذمہ دارانہ انداز میں آؤٹ ہوئے بغیر 74 رنز کی اننگز کھیل کر فارم دوبارہ حاصل کرلی ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے دو ایک روزہ میچوں میں شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی تاہم آخری میچ میں بھارت نے کامیابی حاصل کرکے کلین سوئپ سے خود کو بچالیا۔

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم ایک ٹی 20 میچ میں کتنے عالمی ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟
  • بابراعظم ٹی 20 میں روہت شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب تر
  • بابر اعظم کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع
  • بابر اعظم کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا: سلمان آغا
  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر کھیلیں گے: ہیڈ کوچ
  • ٹی 20 کرکٹ: روہت شرما کو پیچھے چھوڑنے کے لیے بابر اعظم کو کتنے رنز درکار؟
  • ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا
  • روہت شرما کی شاندار سنچری، بھارت نے آخری ون ڈے جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا
  • روہت شرما کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری، ریکارڈ قائم کردیا