قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کے پاس جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع ہے۔

بابر اعظم سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔

بابر اعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔

روہت شرما 151 اننگز میں 4231 رنز بناکر سر فہرست ہیں جبکہ 31 سالہ بابر اعظم 121 اننگز میں 39.

83  کی اوسط سے 4223 رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی 117 اننگز میں 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ ان تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بلے باز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور نہیں کرپایا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

ٹی20 کرکٹ میں 10 ماہ بعد واپسی، کیا ہمیں نئے بابر اعظم دیکھنے کو ملیں گے؟

13 دسمبر 2024 کو جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی20 میچ کھیلنے والے بابر اعظم کی 10 ماہ بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ہی واپسی تقریباً یقینی ہوچکی ہے اور کوچ مائیک ہیسن کے تازہ بیان کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بابر اعظم آج راولپنڈی کے میدان پر ایکشن میں نطر آئیں گے۔

یہ میچ بابر اعظم کے لیے 2 حوالوں سے اہم ہے، ایک تو طویل عرصے بعد مختصر فارمیٹ میں واپسی ہورہی ہے جبکہ دوسری اہم بات یہ کہ وہ آج ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن سکتے ہیں اور ایسا کرنے کے لیے انہیں صرف 9 رنز درکار ہیں۔ اس فہرست میں ابھی سب سے اوپر بھارت کے روہت شرما ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز، بابر اعظم نئے ریکارڈ سے کتنے دور؟

10 ماہ بعد بابر اعظم کی واپسی تو ہورہی ہے مگر یہ دیکھنا اور جاننا بھی ضروری ہے کہ وہ ٹیم سے باہر کیوں ہوئے تھے؟ اگر آخری 5 ٹی20 میچوں پر نظر ڈالیں تو بظاہر ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ ان کی فارم لگتی ہے کیونکہ ان 5 ٹی20 میچوں میں بابر اعظم 3 بار ڈبل فگر تک بھی نہیں پہنچ سکے تھے۔ ان پر ایک طویل عرصے سے یہ تنقید ہورہی تھی کہ وہ سلو کھیل رہے ہیں اور شروع کے 6 اوورز میں جس طرح کا فائدہ اٹھانا چاہیے وہ ویسا نہیں کر پارہے ہیں، مگر طویل عرصے تک ان کی شاندار فارم اس طرح کی ہر تنقید کو مٹی تلے دبانے میں کامیاب رہی تھی کیونکہ بابر اعظم سلو تو کھیل رہے تھے مگر رنز تقریباً ہر میچ میں ہی بنا رہے تھے۔

مگر جب ان سے رنز بننا بھی بند ہوگئے تو پھر جو بُرا وقت کافی پہلے آنا تھا وہ بالآخر آگیا۔ یہی کچھ محمد رضوان کے ساتھ بھی ہوا مگر ابھی شاید انہیں مزید انتظار کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی 31ویں سالگرہ، ’ہر دور کا ایک اسٹار ہوتا ہے اور ہمارا اسٹار بابر اعظم ہے‘

اب اسے اچھا کہیں یا بُرا کہ بابر اعظم کے ٹیم سے نکلنے کے بعد جن کھلاڑیوں پر تکیہ کیا گیا وہ بظاہر تو نئے طرز کی کرکٹ کھیلنے کے حامی تھے، کوشش بھی کررہے تھے مگر رنز بنانے میں وہ اب بھی کافی پیچھے تھے اور بار بار مواقع ملنے کے بعد بھی جب وہ ناکام رہے تو ایک بار پھر ٹیم انتظامیہ کی نظریں تجربہ کار بابر اعظم پر گئیں اور یوں ان کی ٹیم میں واپسی کی راہیں کھل گئیں۔

مگر اس بار واپسی میں ایک تبدیلی بھی ہورہی ہے۔ اسے بابر اعظم کا اصرار کہیں یا ضد، مگر وہ ٹی20 کرکٹ میں اوپننگ ہی کرنا چاہتے تھے اور اس سے کم پر بات کرنے کو ہرگز تیار نہیں تھے، لیکن اب کوچ مائیک ہیسن نے 2 دن قبل واضح کردیا ہے کہ بابر اعظم اوپننگ نہیں کریں گے بلکہ وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی جھلک دیکھنے کے لیے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج

لہٰذا سوال اب یہی بنتا ہے کہ واپسی کے بعد ہم بابر اعظم کو کس رول میں دیکھیں گے؟ کیا اب بھی ٹیم انتظامیہ ان سے یہی امید رکھے گی کہ بابر اعظم جدید طرز کی کرکٹ کے فارمولے کو اپناتے ہوئے تیز کرکٹ کھیلیں؟ یا پھر بابر اعظم کو اس لیے ٹیم میں لایا گیا ہے کہ وہ ایک اینڈ سے وکٹ بچاتے ہوئے رنز بناتے رہیں اور نوجوان کھلاڑی تیز رنز کرنے کی کوششیں جاری رکھیں؟

یہ بہت اہم سوال ہے اور اس کا جواب جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز میں مل جائے گا، مگر ایک بات بظاہر یقینی نظر آرہی ہے کہ بابر اعظم مختصر وقت کے لیے ٹیم میں نہیں آئے بلکہ اگلے برس کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ تک ان کی موجودگی پکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ٹی20 کرکٹ میں 10 ماہ بعد واپسی، کیا ہمیں نئے بابر اعظم دیکھنے کو ملیں گے؟
  • بابراعظم ٹی 20 میں روہت شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب تر
  • بابر اعظم کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع
  • بابر اعظم کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا: سلمان آغا
  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر کھیلیں گے: ہیڈ کوچ
  • ٹی 20 کرکٹ: روہت شرما کو پیچھے چھوڑنے کے لیے بابر اعظم کو کتنے رنز درکار؟
  • ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا
  • روہت شرما کی شاندار سنچری، بھارت نے آخری ون ڈے جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا
  • روہت شرما کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری، ریکارڈ قائم کردیا