2025-07-10@18:21:27 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«ڈیجیٹل تربیت»:
اسلام آباد: میٹا نے پاکستان میں اردو زبان میں اے آئی ماڈلز اور ڈیجیٹل تربیت میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ سے عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور نوجوانوں کی ڈیجیٹل تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹا وفد کی قیادت صارم عزیر نے کی، جو جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے ڈائریکٹر پبلک پالیسی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران شزا فاطمہ نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے اور وہ ہر ہفتے کیش لیس معیشت سے متعلق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے اہم مالی خبر: حکومت نے پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، ساتھ ہی ان بانڈز سے حاصل ہونے والے منافع پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔نظرثانی شدہ پالیسی کے مطابق فائلرز کو اب پرائز بانڈ کے منافع پر 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جب کہ نان فائلرز کو دوگنا یعنی 30 فیصد ٹیکس دینا پڑے گا۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف ٹیکس وصولیوں کو بڑھانا ہے بلکہ معیشت کو دستاویزی بنانے کی کوششوں کو بھی تقویت دینا ہے۔یہی ٹیکس شرح اب قرض یا اس کی واپسی پر حاصل ہونے والے منافع پر بھی لاگو ہوگی، اور جولائی 2025 سے اس پالیسی کو ملک...
ریو ڈی جنیرو : برکس بزنس فورم برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوا، جس میں مندوبین نے برکس ممالک کی پائیدار اقتصادی ترقی، غذائی تحفظ، توانائی کی تبدیلی اور ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔اتوار کے روز برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے اپنی افتتاحی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ برکس تعاون کے طریقہ کار نے عالمی اقتصادی ترقی اور کثیر جہتی نظام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی جی ڈی پی میں 40 فیصد حصہ برکس ممالک کا ہے اور برکس ممالک کی مجموعی جی ڈی پی کی شرح نمو 2024 میں 4 فیصد تک پہنچی ہے جس نے عالمی اوسط 3.3 فیصد...

وزیراعظم کی ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی ہدایت، معیشت میں شفافیت کے لیے لین دین کا یہ نظام انتہائی اہم ہے،محمد شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا نظام قائم کرنا انتہائی اہم ہے،پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک اور کامیاب معیشتوں میں کیش لیس نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دینے...
جدید دور میں ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی کے ہر پہلو کو تبدیل کر دیا ہے۔ اسلامی نکتہ نظر سے جس طرح جسمانی طور پر لباس اور حجاب کا خیال رکھنا ضروری ہے ، اسی طرح ڈیجیٹل دنیا میں بھی پردے کے اصولوں کی پاسداری ضروری ہے۔ Digital Hijab یا Virtual Hijab اسلامی سماج کا ایک ایسا اہم اشو بن چکا ہے، جس پر غور و فکر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان سائنسی ترقی کی معراج پر پہنچ چکا ہے۔ معلومات کی دنیا سمٹ کر ایک چھوٹی سی اسکرین میں قید ہو گئی ہے۔ موبائل فون، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، ویڈیو چیٹ، لائیو اسٹریم اور دیگر جدید ذرائع نے فاصلے مٹا دیے ہیں، مگر...
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ڈیجیٹل پیمنٹس کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پیٹرول پمپ سے نقد تیل خریدنے پر 3 روپے تک اضافی وصولی کی تجویز زیر غور ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سمیت ہر قسم کی نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اضافی رقم لینے کی تجویز ہے، مالی سال 26-2025 میں نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ سے نقد تیل خریدنے پر 3 روپے تک اضافی وصولی کی تجویز زیر غور ہے، پیٹرول پمپس پر نقد کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کے اقدامات...
سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے کریپٹو کونسل تشکیل دی ہے اور معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے، تمام معاملات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اور فریم ورک پالیسی کے لیے قانونی امور پر کام کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرپرسن نفیسہ شاہ کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک میں کریپٹو کرنسی اور حالیہ تشکیل دی گئی کریپٹو کونسل کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی نے ان امور پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خزانہ اور معاون خصوصی سے آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ طلب کر لی ہے۔ سیکرٹری خزانہ امداد اللہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ تنازعات، موسمیاتی ابتری، بڑھتی ہوئی تقسیم اور تیزی سے تبدیل ہوتے ڈیجیٹل منظرنامے کے باعث آزادی صحافت کی اہمیت کہیں بڑھ گئی ہے جسے تحفظ دینے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کو ہرممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ لوگوں کو اپنے اردگرد کے حالات سے آگاہ رہنے اور انہیں سمجھنے میں مدد دیتے ہیں اور تنقیدی سوچ و مکالمے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ تاہم، دور حاضر میں صحافت کو سنسرشپ سمیت کئی طرح کے خطرات درپیش ہیں جن...
لاہور (نیوز رپورٹر)ٹیوٹا پنجاب کے ادارے جی ٹی ٹی آئی گلبرگ لاہور میں پاکستان چین ڈیجیٹل سلک روڈ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا معاہدہ،تقریب ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقد ہو ئی۔چینی قونصل جنرل ژائو شیرین اور چیئرپرسن ٹیوٹا بریگیڈئیر (ر)محمد ساجد کھوکھر تقریب میں شریک تھے۔یہ معاہدہ زی جیانگ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس چین ،ژوہنگ لین ٹریڈنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ چین ، جی ٹی ٹی آئی لاہور ،آئی ٹی ایم سی ٹیکنالوجی لمیٹڈ اور ٹیوٹا پنجاب کے درمیان طے پایا ہے۔چینی قونصل جنرل نے کہاامیدہے پاکستان کے دیگر صوبے بھی اسکی معاہدے کی پیروی کرینگے۔ چیئرپرسن ٹیوٹا نے کہا کہ پہلی بار چین کی انڈسٹری اور اکیڈیمیا مل کر ٹیوٹا پنجاب سے معاہدہ کر رہے ہیں۔یہ ہمارے نوجوانوں کو ڈیجیٹل اکانوی سے...
بیجنگ :چین کے انٹرنیشنل ڈولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ چین ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں باہمی رابطے اور تعاون کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ چین نے پاکستان، لاؤس، مصر، یوگنڈا سمیت 15 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے مواصلات، انٹرنیٹ، الیکٹرانک سرکاری امور، ذہین نقل و حمل اور سیٹلائٹ جیسے شعبوں پر محیط ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہے۔ ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جسے کسی زمانے میں صرف ترقی یافتہ ممالک کا خصوصی میدان سمجھا جاتا تھا، اب اس حوالے سے ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے، چین عالمگیر عوامی مصنوعات فراہم کر رہا ہے، جس سے امیر ممالک کی میراث سمجھے جانے والے میدان میں...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستان کے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کی اصل وجہ کیا ہے؟ اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور آئی ٹی کے شعبے میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ برس چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے کیے گئے معاہدوں پر عمل...
آج کا دور نئے رجحانات کا دور ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی کی وجہ سے ہم جیسے “Baby boomers” (ساٹھ کی دہائی میں پیدا ہونے والوں) کے لیے جو باتیں کل تک طلسم کدہ تھیں آج “Gen Zs” (90 اور اس کے بعد کی نسل) کے ہاتھوں ایک زندہ حقیقت بن چکی ہیں۔ جو کہ ’’آرہی ہے مسلسل صدائے کن فیکون‘‘ کے مصداق ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کر رہے ہیں۔ اس انقلاب نے دنیا کے ہر شعبہ پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں جس سے عالمی سیاست اور سفارت کاری کا شعبہ بھی مستثنیٰ نہیں۔ ماضی میں سفارت کاری ایک روایتی عمل سمجھا جاتا تھا جس کا تصور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں، تحریری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں بسنے والی منیرہ خالہ بہت خوش ہیں کہ اب وہ بڑھاپے میں گنتی، نوٹوں کی پہچان اور اے ٹی ایم مشین کا استعمال سیکھیں گی اور یہ بھی کہ کیسے دھوکہ دہی سے بچا جا سکتا ہے۔ منیرہ خالہ اب خود کفیل ہیں اور اس تبدیلی کا راز یہ ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ڈیجیٹل اور مالی خواندگی کی دو روزہ تربیت حاصل کی ہے۔ دنیا کس قدر مشکل لگتی ہو گی، جب جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے دور میں کسی کے پاس اسے چلانے کی صلاحیت نہ ہو۔ وقت کے ساتھ چلنے کے لیے نہ صرف محنت...
ڈیجیٹل ٹرک واشنگٹن میں نیشنل مال، کیپیٹل ہل، واشنگٹن مونومنٹ، وائٹ ہاوس، عجائب گھروں اور بھارت سمیت مختلف ملکوں کے سفارت خانوں جیسے اہم مقامات کے اطراف میں چلائے گے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم (ڈبلیو کے اے ایف) نے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے موقع پر واشنگٹن میں ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں مہم چلائی۔ مہم کے دوران ٹرکوں پر نصب الیکٹرانک سکرینوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں پیغامات چلائے گئے۔ ذرائع کے مطابق ٹرکوں کی الیکٹرانک اسکرینوں پر “بھارتی فورسز کشمیر سے نکل جاﺅ، کوئی انصاف نہیں، امن نہیں، آزادی سب کے لیے، کشمیر کیلئے بھی، بھارت کشمیر...
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا جبکہ تین ملزمان کی درخواست بریت خارج کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو خصوصی عدالت پیش کیا گیا جبکہ عمران خان کی فیملی کمرہ عدالت میں موجود رہی۔ سماعت کے دوران تین ملزمان ناصر محفوظ، سعد سراج اور نوید عمر ستی کی درخواست بریت خارج کی گئی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست پر جیل سپرٹینڈنٹ سے جواب طلب کر لیا۔ سپرٹینڈنٹ سزا یافتہ مجرم کے جیل ٹرائل...
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا گورنر پاکستان اسٹیٹ بینک (پی ایس بی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی پر 2 سال سے اپنی صلاحیت بہتر بنا رہے ہیں۔ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی کے لیے ٹیکنالوجی اور ریگولیٹری تقاضوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ایجنسیوں اور بینکوں کے ساتھ مل کر صلاحیتیں بہتر بنا رہے ہیں، ڈیجیٹل کرنسی کےلیے اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا کہ نئے نوٹ آئندہ مالی سال سے جاری ہونا شروع جائیں گے۔اس معاملے پر صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد کمی پر مایوسی ہوئی ہے، معاشی نمو...
فوٹو فائل انسداد دہشت گردی عدالت نے شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔ کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتارکراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس...