data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد سے اہم مالی خبر: حکومت نے پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، ساتھ ہی ان بانڈز سے حاصل ہونے والے منافع پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

نظرثانی شدہ پالیسی کے مطابق فائلرز کو اب پرائز بانڈ کے منافع پر 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جب کہ نان فائلرز کو دوگنا یعنی 30 فیصد ٹیکس دینا پڑے گا۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف ٹیکس وصولیوں کو بڑھانا ہے بلکہ معیشت کو دستاویزی بنانے کی کوششوں کو بھی تقویت دینا ہے۔

یہی ٹیکس شرح اب قرض یا اس کی واپسی پر حاصل ہونے والے منافع پر بھی لاگو ہوگی، اور جولائی 2025 سے اس پالیسی کو ملک بھر میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تبدیلی کا سب سے بڑا اثر ان افراد پر ہوگا جو ابھی تک فائلرز کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

دوسری جانب، حکومت جدید مالیاتی نظام کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے لیے بھی مکمل تیار ہے۔ نیشنل سیونگز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے 500، 1000، 5000 اور 10,000 روپے کے ڈیجیٹل بانڈز کا اجرا متوقع ہے، جن کے لیے موبائل ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے۔

یہ ڈیجیٹل بانڈز نیشنل سیونگز کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہوں گے، اور تخمینے کے مطابق اس اقدام سے 800 ارب سے 1000 ارب روپے کی سرمایہ کاری ممکن ہو سکتی ہے۔

یہ نئی پالیسی ایک طرف تو حکومت کے مالی ذخائر کو بہتر بنانے کی کوشش ہے، مگر دوسری جانب چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس بوجھ میں اضافہ تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان ہے،مجوزہ منی بجٹ لگژری گاڑیوں، سگریٹس اور الیکٹرانک سامان پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے، درآمدی اشیا ء پر جون میں کم کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کے برابر لیوی لگائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکام ایف بی آر کے مطابق الیکٹرانکس اشیا ء پر 5 فیصد لیوی زیرغور ہے،قیمت کی حد طے ہونا باقی ہے، منی بجٹ میں 1800 سی سی اور اس سے زائد انجن والی لگژری گاڑیوں پر لیوی کی تجویز تاہم اضافی ٹیکس لگانے کیلئے آئی ایم ایف سے اجازت درکار ہوگی۔

مجوزہ منی بجٹ سے کم از کم 50 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف ہے۔سگریٹ کے ہر پیکٹ پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی بھی تجویز ہے۔ لیوی صوبوں کے ساتھ شیئر نہیں ہوگی، آمدن براہ راست مرکز کو ملے گی۔ایف بی آر کے مطابق اگست میں ٹیکس وصولی میں 50 ارب روپے شارٹ فال ہوا، اگست میں 951 ارب ہدف کے مقابلے 901 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، جولائی تا اگست ٹیکس ریونیو میں قریبا 40 ارب روپے کمی آئی۔رواں سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر ہے تاہم سیلاب، بجلی و گیس کا کم استعمال اور کاروباری سرگرمیوں میں سستی کی وجہ سے ایف بی آر کو ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی اگلی قسط کیلئے شرائط، ٹیکس ہدف اور بجٹ سرپلس حاصل کرنے میں ناکام
  • آئی ایم ایف کی اگلی قسط کیلئے شرائط، ٹیکس ہدف اور بجٹ سرپلس حاصل کرنے میں ناکام
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
  • 200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، کاروں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز
  • اثاثے ہتھیانے والوں کا پیچھا کریں گے، روس کی یورپ کو دھمکی
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • سچ بولنے والوں پر کالے قانون "پی ایس اے" کیوں عائد کئے جارہے ہیں، آغا سید روح اللہ مہدی