ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم نے ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں مہم چلائی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ڈیجیٹل ٹرک واشنگٹن میں نیشنل مال، کیپیٹل ہل، واشنگٹن مونومنٹ، وائٹ ہاوس، عجائب گھروں اور بھارت سمیت مختلف ملکوں کے سفارت خانوں جیسے اہم مقامات کے اطراف میں چلائے گے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم (ڈبلیو کے اے ایف) نے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے موقع پر واشنگٹن میں ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں مہم چلائی۔ مہم کے دوران ٹرکوں پر نصب الیکٹرانک سکرینوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں پیغامات چلائے گئے۔ ذرائع کے مطابق ٹرکوں کی الیکٹرانک اسکرینوں پر “بھارتی فورسز کشمیر سے نکل جاﺅ، کوئی انصاف نہیں، امن نہیں، آزادی سب کے لیے، کشمیر کیلئے بھی، بھارت کشمیر میں زمینوں پر قبضہ بند کرو، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی دہشت گردی بند کرو، کشمیر میں انتخابات صرف ایک فراڈ ہے، بھارتی حکومت کو کوئی شرم نہیں، الیکشن نہیں، انتخاب نہیں صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادیں پر عملدرآمد جیسے نعرے درج تھے۔“ ڈیجیٹل ٹرک واشنگٹن میں نیشنل مال، کیپیٹل ہل، واشنگٹن مونومنٹ، وائٹ ہاوس، عجائب گھروں اور بھارت سمیت مختلف ملکوں کے سفارت خانوں جیسے اہم مقامات کے اطراف میں چلائے گے۔ ورلڈ کشمیر ایوئیرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فائی نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کشمیر پر خصوصی ایلچی مقرر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر پر تعطل کو توڑنے میں ایک خصوصی ایلچی کی تقرری ضروری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاک بھارت میچ کے بعد سلمان آغا پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کیوں نہیں گئے؟ وجہ سامنے آگئی
پاک بھارت میچ کے بعد کپتان سلمان علی آغا کی جانب سے پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سامنے آگئی۔ ایشیا کپ میں گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت میچ میں بھارتی کپتان کی جانب سے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے اور بھارتی ٹیم کے کرکٹر کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع پر مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔دوسری جانب پاکستانی کپتان سلمان آغا کی جانب سے پوسٹ میچ پریزنٹیشن کےبائیکاٹ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان آغا نے بھارتی ٹیم کے رویے پر احتجاجاً پریزنٹیشن کا بائیکاٹ کیا کیونکہ اس وقت پرزنٹر روی شاستری کا تعلق بھارت سے تھا۔ تاہم اس حوالےسے گزشتہ روز بات کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ کھیل ختم ہونے کا یہ ایک افسوسناک طریقہ تھا، ہم اپنے کھیل سے مطمئن نہیں تھے، اس کے باوجود ہمیں ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ہیڈ کوچ نے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کی میچ کے بعد کی پریزنٹیشن سے غیر حاضری پر بھی بات کی اور اسے ہاتھ نہ ملانے کے تنازع سے جوڑا۔انہوں نے کہا کہ وہ کیفیت ایسی تھی کہ مایوس کن جذبات تھے، اس وقت ایسی صورتحال ہوگئی تھی، ہم ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے لیکن بھارتی ٹیم نے ایسا نہیں کیا۔