کراچی، لیاری میں بلڈنگ گرنے پر پولیس کا ایکشن، ایس بی سی اے کے 12 افسر زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تمام افسران کو کانفرنس روم میں میٹنگ کے بہانے بلایا گیا، حراست میں لیے گئے افسران میں ڈائریکٹر لائسنز سیل عرفان نقوی، ڈائریکٹر انڈسٹریز جلیس صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیاری عاصم خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظفر، جہنگی خان بلڈنگ، انسپیکٹر ذوالفقار شاہ اور ریٹائرڈ ڈائریکٹر آصف رضوی بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر میں پولیس نے چھاپہ مار کر 5 ڈائریکٹرز سمیت 12 افسران کو حراست میں لے لیا، پولیس کے چھاپے کے دوران وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر لیاری ڈویژن اور ساؤتھ زون سے تعلق رکھنے والے 12 افسران کو حراست میں لیا، تمام افسران کو لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے حراست میں لیا گیا ہے، جب کہ لیاری میں عمارت گرنے کا مقدمہ بغدادی تھانےمیں درج کرلیا گیا ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تمام افسران کو کانفرنس روم میں میٹنگ کے بہانے بلایا گیا، حراست میں لیے گئے افسران میں ڈائریکٹر لائسنز سیل عرفان نقوی، ڈائریکٹر انڈسٹریز جلیس صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیاری عاصم خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظفر، جہنگی خان بلڈنگ، انسپیکٹر ذوالفقار شاہ اور ریٹائرڈ ڈائریکٹر آصف رضوی بھی شامل ہیں۔ بغدادی تھانے میں درج مقدمے میں سرکاری افسران اور عمارت کے مالک کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق مقدمے کی کاپی کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔