پاکستان، آذربائیجان نے 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان نے 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے جس پر صدر الہام علیوف کے مشکور ہیں۔
آذربائیجان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان نے 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدرالہام علیوف سے ملاقات نہایت بہترین اور نتیجہ خیز رہی، پاکستان میں سرمایہ کاری پرصدرالہام علیوف کے مشکور ہیں اور اس میں مزید اضافہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر آذربائیجان الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی جارحیت میں ہونے والی اموات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور برادر ملک ایران سے شہادتوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، شہدا کے لیے جن کے حصول اور زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان سے اظہار یکجہتی کرنے پر ای سی او ممالک سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ بدقسمتی سے دنیا غزہ میں انسانوں کی پیدا کردہ بے مثال تباہی کا مشاہدہ کررہی ہے، ایک ایسا خطہ جو دائمی اذیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے، گویا انسانیت جیسے اب وجود ہی نہیں رکھتی جب کہ قحط سایہ فگن ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور قطر میں اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز
پاکستان اور قطر نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے دوحہ میں قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود سے اہم ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے: صدر زرداری کا دفاعی ٹیکنالوجی میں پاکستان، قطر تعاون کے فروغ پر زور
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دفاعی شعبے، زراعت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ قیادت نے مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔
قطر کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیے: قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھائے گا: قطری وزیراعظم کی صدر زرداری کو یقین دہانی
پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی اور دفاعی روابط کے مضبوط ہونے سے دفاعی صنعت اور برآمدات کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔ یہ تعاون جدید ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور سرمایہ کاری میں اضافے کو فروغ دے گا۔
ایس آئی ایف سی پاکستان کی زرعی، اقتصادی اور دفاعی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس آئی ایف سی پاکستان تجارت سرمایہ کاری قطر