2025-07-10@20:05:00 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«گاڑیوں کی تیاری»:

    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (DFML) نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے 300 کلومیٹر رینج والی ای وی (الیکٹرک وہیکل) کی پیداوار اور اسمبلنگ شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام کمپنی کے اُس پہلے معاہدے کا تسلسل ہے جو ایکو-گرین موٹرز لمیٹڈ (EGML) کے ساتھ 200 کلومیٹر رینج کی ای وی کی تیاری کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ خوشخبری کمپنی نے جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی ایک رسمی اطلاع میں دی۔ نوٹس کے مطابق، دیوان فاروق موٹرز اب صرف 200 کلومیٹر کی رینج تک محدود نہیں رہی بلکہ اس نے اب 300 کلومیٹر تک سفر کرنے والی جدید الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری بھی شروع کر دی...
    ستوت گارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 2024 کے دوران بڑھ کر 5 کروڑ 58 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں سب سے زیادہ 3 کروڑ 14 لاکھ چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں جو کہ کل الیکٹرک گاڑیوں کا تقریباًً 57فیصد ہیں۔(جاری ہے) متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام نے جرمنی کے توانائی کے حوالے سے تحقیقی ادارے سنٹر فار سولر انرجی اینڈ ہاییڈروجن ریسرچ کے حوالے سے بتایا کہ مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیاں، پلگ ان ہائبرڈ یا رینج ایکسٹینڈر کے ساتھ الیکٹرک کاریں شامل ہیں ۔امریکا الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے حوالے سے 64 لاکھ گاڑیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور جرمنی26 لاکھ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سیلسیس کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث بعض مقامات پر گھٹن زدہ موسم بھی متوقع ہے۔ محکمے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے: گاڑیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر: گاڑیوں سے گیس مواد، لائٹرز، کاربونیٹڈ مشروبات، پرفیوم اور بیٹریوں جیسی اشیاء فوراً نکال دیں۔ گاڑی کی کھڑکیاں قدرے کھلی رکھیں...
    حکومت پاکستان نے 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کےلیے نئی انرجی وہیکل پالیسی تیار کرلی ہے۔مالی سال 26-2025ء کی بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ انرجی وہیکل پالیسی کا مقصد پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینا ہے۔بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد ہے ہمارے ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکے، اس پالیسی کے تحت گاڑیوں کی تیاری اور فروخت کو فروغ دینے کے لیے ایک لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے ،جو معدنی تیل استعمال کرنے والی گاڑیوں کی فروخت اور درآمد پر انجن کی طاقت کے مطابق مختلف درجوں پر لاگو ہوگی۔ بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ...
    حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تحت ملک میں تیار یا اسمبلڈ 850 سی سی تک کی مقامی گاڑیوں کے سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ موجودہ وقت میں 12.5 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقامی طور پر تیار یا اسمبلڈ گاڑیوں پر لاگو ہوتی ہے، لیکن آئندہ بجٹ میں اسے 15 سے 18 فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہنڈائی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان، صارفین کس طرح متاثر ہوں گے؟ اس کے علاوہ فنانس بل 2025-26 کے تحت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اسٹیٹمنٹ نمبر 72 کو پاکستانی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990...
    کینیڈا نے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔ آئی ایم ایف نے بھی امریکی ٹیرف کوعالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا اور کہا کہ امریکا سست شرح نمو کے وقت عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرے۔ یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے ’بڑا دھچکا‘ قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کی تیاری کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی حکومت نے کہا کہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ ٹیرف کا جواب دیں گے۔ ادھر چین نے نئے ٹیرف کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ جاپانی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ہونڈا اٹلس پاکستان نے مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے،پاکستان سے مکمل تیار شدہ یونٹس کی پہلی برآمدی کھیپ ایک تاریخی سنگ میل ہے،پاکستان سے پہلی بار 40 ہونڈا سٹی گاڑیاں جاپان کو برآمد کی جا رہی ہیں۔(جاری ہے) وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ہونڈا اٹلس کی لاہور میں منعقدہ برآمدی تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہونڈا اٹلس کی محنت اور عزم قابلِ تحسین ہے، پاکستانی آٹو سیکٹر عالمی سطح پر ابھرنے کو...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی حکومت نے مقامی صنعتوں کو فروغ دینے اور امریکی جوابی ٹیرف کے ممکنہ اثرات سے بچانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں (EV) کی بیٹریوں اور موبائل فون کی تیاری میں استعمال ہونے والی متعدد اشیا پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں فنانس بل 2025 پر ووٹنگ سے قبل کہا کہ حکومت کا مقصد مقامی پیداوار کو بڑھانا اور برآمدی مسابقت کو بہتر بنانا ہے، اسی لیے خام مال پر عائد ڈیوٹی میں کمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک وہیکل (ای وی) بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی 35 اشیاء اور موبائل فون بنانے میں استعمال ہونے والی 28 اشیاء...
    کراچی: حکومت سندھ نے بے کار گاڑیاں ایک ماہ کے اندر نیلام کرنے اور کراچی کے سرکاری ملازمین کے لیے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں، اس موقع پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق 10 سالہ...
۱