لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے ماحول دوست روزگار منصوبہ تیار کیا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 65 لاکھ تک کی فنانسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، مریم نواز جاپان سے واپسی پر ای ٹیکسی سروس پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح کریں گی، پنجاب حکومت الیکٹرک ٹیکسی کی فنانسنگ کا سود ادا کرے گی، 7 اقسام کی 40 لاکھ سے ایک کروڑ روپے مالیت تک کی گاڑیاں دستیاب ہوسکیں گی، پنجاب حکومت 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کی مد میں 5 لاکھ 85 ہزار ادا کرے گی۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ الیکٹرک ٹیکسی کی خریداری کیلئے بینکس 65 لاکھ تک فنانس کریں گے، زائد مالیت کی گاڑی کی خریداری پر ادائیگی کنزیومر کو کرنا ہوگی، الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے پر پنجاب حکومت 2 ارب روپے تک خرچ کرے گی، الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے میں 1100 چائینیز گاڑیاں شامل ہوں گی، ابتدائی طور پر الیکٹرک ٹیکسی سروس لاہور میں ہی آپریشنل ہوگی۔ ادھر ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے 5 سالہ سبسڈی سکیم کی منظوری دے دی گئی، وفاقی حکومت نے 5 سالہ سبسڈی سکیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت 100 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک موٹرسائیکلیں اور 3 ہزار 170 الیکٹرک رکشے اور لوڈر متعارف کروائے جائیں گے، یہ سکیم ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے، تیل کی درآمدات میں کمی اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الیکٹرک ٹیکسی سروس ٹیکسی سروس پنجاب حکومت لاہور میں گاڑیوں کی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب نے جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کو 10 لاکھ روپے انعام سے نوازا ۔(جاری ہے)
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں منعقدہ پروقار تقریب میں وطن عزیز کی معروف دینی و عصری درسگاہ جامعہ حنفیہ بوریوالا کے دو طلبا کو شاباش دیتے ہوئے میڑک کے امتحان منعقدہ 2025 میں ملتان بورڈ سے آرٹس گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر بالترتیب 5 لاکھ ، 3 لاکھ اور انکے دو اساتذہ کو ایک ، ایک لاکھ روپے جبکہ مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے نقد انعام ، تعریفی سرٹیفکیٹس اور میڈل سے نوازا ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات بھی موجود تھے دریں اثنا وطن عزیز کے نامور علما کرام ، سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات سمیت معززین شہر نے مہتمم جامعہ مولانا قاری محمد طیب حنفی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔