وزیر اعلی مریم نواز نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان کی تاریخ کے پہلے ای ٹیکسی سروس منصوبے سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ،پنجاب حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 65 لاکھ تک کی فنانسنگ کا فیصلہ کرلیا،لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیاگیاہے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف جاپان کے دورے سے واپس آتے الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے کے پورٹل کا افتتاح کریں گی،پنجاب حکومت الیکٹرک ٹیکسی کی فنانسنگ کا سود ادا کرے گی،الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے کے لیے سات اقسام کی 40 لاکھ سے ایک کروڑ تک مالیت کی گاڑیاں دستیاب ہوسکیں گی۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت 20فیصد ڈائون پیمنٹ کی مد میں 5 لاکھ 85 ہزار ادا کرے گی،الیکٹرک ٹیکسی کی خریداری کے بینکس 65 لاکھ تک فنانس کریں گے جبکہ زائد مالیت کی گاڑی کی خریداری پر ادائیگی کنزیومر کو کرنا ہوگی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پنجاب حکومت دو ارب تک خرچ کرے گی،الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے میں 11 سو چائنیز گاڑیاں شامل ہوں گی ،ابتدائی طور پر الیکٹرک ٹیکسی سروس لاہور میں ہی آپریشنل ہوگی۔بلال اکبر خان کے مطابق لاہور میں 18 مقامات پر چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے گیے ہیں جبکہ چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے پنجاب حکومت کے لیے
پڑھیں:
بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم انسانیت کے خلاف بغاوت ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سماج کے ناسور ہیں جنہیں پنجاب سے جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مضبوط گورننس کے ذریعے بچوں اور شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے۔ اس سینٹر کے ذریعے ہزاروں لاپتہ بچوں اور بزرگوں کو ان کے اہلِ خانہ سے ملا یا جا چکا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ کسی بھی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا جائے۔