فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کو نئی سہولت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کی سہولت متعارف کروا دی گئی۔
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کی سہولت کے تحت صارفین پاور اسمارٹ ایپ کے ذریعے اپنی ریڈنگ خود کریں گے۔
شہریوں نے شکایت کی تھی کہ مقررہ تاریخ کے بجائے میٹر ریڈر ایک دو دن بعد ریڈنگ کرتے تھے، میٹر ریڈر کی غفلت کے باعث ہماری ریڈنگ 200 یونٹ سے زائد ہوجاتی تھی۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
بجلی صارفین کا کہنا ہے کہ اب ہم خود مقررہ تاریخ پر بجلی میٹر کی ریڈنگ کریں گے، فیسکو کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ سے زائد بجلی صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔