مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)2025کا دوسرا چاند گرہن 7ستمبر کو ہوگا اور اس موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا،7ستمبر کو ہونے والا چاند گرہن درحقیقت بلڈ مون ہوگا۔ٹائم اینڈ ڈیٹ نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ چاند گرہن 7ارب سے زائد افراد دیکھ سکیں گے اور مکمل گرہن لگ بھگ 82منٹ طویل ہوگا۔یہ چاند گرہن دنیا کی 77فیصد آبادی کیلئے دیکھنا ممکن ہوگا جو کہ حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گرہن میں سے ایک ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل چاند گرہن ہوگا جو کہ عموماً 18ماہ میں ایک بار دیکھنے میں آتا ہے۔یہ گرہن 7ستمبر کی شب 8بج کر 28منٹ پر شروع ہوگا اور رات ایک بج کر 55منٹ تک برقرار رہے گا جس دوران 82منٹ تک مکمل گرہن ہوگا۔ایشیا میں پاکستان، چین، جاپان اور بھارت اس گرہن کا نظارہ کرنے کے لیے بہترین ممالک ہوں گے۔اس سے ہٹ کر آسٹریلیا، جنوبی افریقا، یورپ اور دیگر خطوں میں بھی اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔اس سے قبل 2025کا پہلا چاند گرہن 14مارچ کو ہوا تھاجو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چاند گرہن

پڑھیں:

کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے:وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ،چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیراعظم کو کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے.رسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہے۔ریلوے اسٹیشن کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمے ہے.کراچی روشنیوں کا شہر ہے جہاں ریلوے کا نظام بوسیدہ بن گیاتھا.کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی شاندار طریقے سے تزئین وآرائش کی گئی۔مسافروں کی انتظار گاہ،ڈائننگ روم اور دیگر سہولیات و نظام بہت شاندار ہے،حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں۔ریلوے میں بہتری کیلئے جیسی محنت حنیف عباسی کر رہے ہیں ،مبارکبادکے مستحق ہیں.سندھ میں حنیف عباسی سندھ حکومت کے ساتھ پارٹنر شپ کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تھر کول کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے،جو رقوم درکار ہیں وہ فوری طور پر فراہم کریں گے.اسلام آباد تہران اور استنبول روٹ کو بنائیں گے تو ہماری معیشت کو چار چاند لگیں گے۔پاکستان ریلوے کے صوبوں کے ساتھ اشتراک کے مثبت نتائج سامنےآئیں گے،پاکستان ریلوے کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے،فریٹ سسٹم کو بھی پوری طرح منظم کیا جارہا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت ریلوے کی ترقی کیلئے وفاق کی مکمل حمایت کیلئے تیار ہے۔انہوں نے وزیراعظم سے سکھر حیدرآباد موٹروے کو جلد سے جلد مکمل کرانے کی درخواست کی ۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہت بہتری لائی ہے،سندھ کے عوام کیلئے ٹرانس سروس شروع کرنا چاہتےہیں،وفاق کی مدد درکارہے۔سندھ حکومت وفاق کے ساتھ تعاون کیلئے ہر وقت تیارہے.سکھر حیدرآباد موٹروے جلد بن جائے تو ہمارے لیے بڑا سہاراہوگا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے تشریف لائے،بہت مشکور ہوں۔وزیراعظم شہبازشریف نے ہر جگہ رہنمائی کی اس پر شکریہ ادا کرتے ہیں،راولپنڈی میٹرو اسٹیشن بہت کم عرصے میں مکمل کیا،گزشتہ8ماہ کے دوران ریلوے میں بہت اصلاحات کی گئی ہیں۔کراچی سٹی اسٹیشن پر بھی جلد کام شروع کریں گے،روہڑی ریلوے اسٹیشن کو 150سال بعد اپ گریڈ کرنے جارہےہیں،یہ جو کچھ ہواہے وہ صرف اور صرف 8ماہ میں کیا گیاہے۔سیاست میں میرے استاد وزیراعظم شہبازشریف ہیں،پرانی عمارتوں کی بحالی پر بھی کام کرنے جا رہے ہیں،10مئی کو پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کوشکست دی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ابراہیم حیدری میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار
  • ذرا بند قبا دیکھ!
  • سعودی عرب: 22 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار
  • کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے:وزیراعظم
  • کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش مکمل، افتتاح آج ہوگا
  • افریقی ملک کانگو میں کان دھنسنے کا المناک حادثہ، 30 سے زائد افراد جاں بحق
  • وی ایکسکلوسیو، حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری
  • جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم ، 3000 سے زائد افراد گرفتار
  • جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3000 سے زائد افراد زیرِ حراست
  • رائیونڈ، تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر