امیرمقام کاسوات کے ہیروز کو خراج تحسین: سیلاب متاثرین کی جانیں بچانے والے رضاکاروں کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سوات میں حالیہ سیلاب کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی قیمتی جانیں بچانے والے بے لوث رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔
یہ انعام ان کی بہادری اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت کے مشکل وقت میں کئی افراد کو ڈوبنے سے بچایا اور انسانیت کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں کے اقدامات انسانیت اور حب الوطنی کا عملی مظہر ہیں۔ انہوں نے اپنی جان داؤ پر لگا کر دوسروں کی زندگیاں بچائیں، جو امید، اتحاد اور ہمدردی کی بہترین مثال ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے جو کسی بھی بحران میں قوم کی خدمت کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔
امیر مقام نے دیگر تمام رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد میں بھرپور کردار ادا کیا۔
اس موقع پر رضاکاروں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی ہر مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ بھی شریک تھے۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔