سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں تقریباً گیارہ ہزار گھروں اور عمارتوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

جیو سائنس آسٹریلیا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ماہرین کے مطابق یہ گزشتہ 50 برسوں میں کوئنز لینڈ کے ساحلی علاقے میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ ہے۔

اس سے قبل 1988 میں آسٹریلیا میں سب سے بڑا زلزلہ شمالی علاقے کے ٹینینٹ کریک میں آیا تھا جس کی شدت 6.

6 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس جھٹکے سے ایک بڑی گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

Post Views: 7

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حافظ آباد میں زہریلی چیز کھانے سے بچہ ہلاک

علامتی تصویر۔

نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

دریں اثنا حافظ آباد میں بٹیرے کے علاقے میں 3 بچوں نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھالی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچی دم توڑ گئی جبکہ دو بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

علاوہ ازیں گجرات میں پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قابل تجدید توانائی میں نیا عالمی ریکارڈ؛ چین بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • روس  میں 6 شدت کا زلزلہ
  • حافظ آباد میں زہریلی چیز کھانے سے بچہ ہلاک
  • دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے کئی علاقے زیر آب، الرٹ جاری
  •  پشاور :پولیس موبائل وین کے قریب آئی ای ڈی دھماکا 
  • لاہور: سنٹرل ماڈل سکول کے قریب ٹریفک حادثہ، 12 زائرین زخمی
  • سکھر: 3 ہزار سے زائد طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر ریکارڈ قائم کردیا
  • اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 26 افراد ہلاک
  • اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27افراد ہلاک