ویب ڈیسک: روس کے مشرقی علاقے کمچٹکا ریجن میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر6 درجے ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹرزیرزمین بتائی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، زلزلے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اورمتعدد افراد گھروں سے باہرنکل آئے۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
زلزلہ پیما مراکزاورقدرتی آفات سے نمٹنے والے روسی ادارے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ جاری کرچکے ہیں۔
حکام نے مقامی آبادی کواحتیاط برتنے اورہنگامی صورتحال میں محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
فوٹو: فائلکفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی نے مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔