آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور کوچ باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے باب سمسن کے انتقال کی تصدیق کردی، باب سمپسن نے 1957 سے 1978 تک 62 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 4 ہزار 869 رنز بنائے جن میں 10 سنچریاں شامل ہیں۔

 وہ لیگ اسپن بولنگ بھی کرتے تھے اور 71 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں تاریخ کے عظیم سلپ فیلڈرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

سمپسن نے 1968 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی لیکن 1977 میں اس وقت دوبارہ کھیلنے کے لیے آئے جب کئی آسٹریلوی کھلاڑی ورلڈ سیریز کرکٹ میں شامل ہو گئے تھے۔ وہ 41 برس کی عمر میں ٹیسٹ کپتان بنے اور ٹیم کی قیادت کی۔

بطور کوچ بھی باب سمپسن کا دور یادگار رہا۔ انہوں نے ایلن بارڈر کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم میں نظم و ضبط پیدا کیا، جس کے بعد ٹیم نے 1987 ورلڈ کپ جیتا اور ایشز کے ساتھ فرینک وورل ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ لیجنڈری اسپنر شین وارن نے انہیں اپنا بہترین کوچ قرار دیا تھا۔

انہوں نے آسٹریلیا کے علاوہ لنکاشائر، نیدرلینڈز اور بھارت کی ٹیم کے ساتھ بھی کوچ اور کنسلٹنٹ کے طور پر کام کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

بھارت کی سینئر اداکارہ بسنتی چیٹرجی 88 برس کی عمر میں کولکتا میں طویل علالت کے بعد چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سو سے زائد فلموں میں لازوال کردار نبھانے والی بسنتی چیٹرجی  مغربی بنگال فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ تھیں۔

بنگال فلم انڈسٹری میں 50 سال سے اداکاری کے جوہر دکھانے والی بسنتی چیٹرجی کو چند برس قبل کینسر کا مرض تشخیص ہوا تھا جس کا انھوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔

آخری اسسٹیج پر ڈاکٹرز نے انھیں گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا جہاں آج وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے فلم بینوں کو افسردہ کر دیا۔

بسنتی چیٹرجی نے نہ صرف بلاک بسٹرز فلمیں دیں بلکہ ٹی وی اسکرین پر بھی دھاک بٹھائے رکھی۔ 

ان کی آخری ٹی وی سیریل ‘گیتا ایل ایل بی’ تھی، جس کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید بیمار ہو گئی تھیں۔

بسنتی چیٹرجی نے 50 سال قبل تھیٹر اور اسٹیج ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اور ان کی شخصیت سادگی، پیشہ ورانہ لگن اور فنی مہارت کی عمدہ مثال تھی۔

بھارتی فلمی برادری، بنگالی فنکار، مداح اور سینئر صحافیوں نے بسنتی چیٹرجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہیں بنگالی فلم انڈسٹری کا روشن چہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق کپتان محمد حفیظ کی بابراعظم اور محمدرضوان پر کڑی تنقید، سلمان علی آغا کی تعریف
  • ویرات اور روہت کو ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کیوں لینا پڑی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا بڑا انکشاف
  • 311 رنز کی تاریخی اننگز کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ بوب سمپسن انتقال کر گئے
  • خیبر پختونخوا: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایٹا کے تمام ٹیسٹ ملتوی
  • شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کا فیصلہ
  • کامران اکمل نے کپتان اور ہیڈ کوچ کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا
  • اریج فاطمہ نے اپنے نایاب کینسر کی علامات اور علاج کی تفصیلات بیان کردیں
  • آج کا دن صرف جشن منانے کا نہیں ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتا ہے، شاہد آفریدی
  • بھارت کی لیجنڈری اداکارہ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں