خیبرپختونخوا میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ بڑھنے لگی، چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا منصوبہ تیار
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے جدید چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت موٹروے اور بڑے شہروں میں عالمی معیار کے چارجنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں ایم ون موٹروے پشاور، نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں جدید چارجنگ اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔
منصوبے کے تحت چین کی مختلف نجی کمپنیاں خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی شراکت داری کی پیشکش کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبے کے بڑے بزنس گروپس نے چینی کمپنیوں سے باقاعدہ رابطے شروع کر دیے ہیں۔
وزارت توانائی نے بھی منصوبے کے انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔
منصوبہ مکمل ہونے کے بعد خیبرپختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہوگا جہاں اس نوعیت کے جدید اور عالمی معیار کے چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چارجنگ اسٹیشنز
پڑھیں:
دبئی میں 18 ارب درہم کا شاندار منصوبہ، 630 نئے پارکس اور عالمی اسپورٹس حب کی تیاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: متحدہ عرب امارات نے دبئی کو دنیا کا سب سے جدید اور دلکش شہر بنانے کے لیے 18 ارب درہم کے بڑے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کو مستقبل کے شہر کے طور پر پیش کرنے کے لیے فطرت، ٹیکنالوجی اور جدید طرزِ زندگی کو یکجا کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے تحت پبلک پارکس اینڈ گرینری پروگرام کے ذریعے شہر بھر میں 630 نئے پارکس اور سبز مقامات قائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور صحت مند طرزِ زندگی میسر آسکے۔ پارکس کے ساتھ ساتھ شہری تفریح اور کمیونٹی سرگرمیوں کے لیے بھی نئے مقامات تیار کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اسپورٹس اسٹریٹیجک پلان 2033 کے تحت 75 نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے جن کا مقصد دبئی کو بین الاقوامی سطح پر ورلڈ اسپورٹس حب میں تبدیل کرنا ہے ، ان اقدامات کے ذریعے اسپورٹس انڈسٹری، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور عالمی ایونٹس کے فروغ کو نیا رخ دیا جائے گا۔
شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ دبئی صرف کاروبار اور سیاحت تک محدود نہیں، ہم اسے معیارِ زندگی، فطری حسن اور جدید انفراسٹرکچر کے امتزاج کی مثال بنانا چاہتے ہیں، یہ اقدام دبئی کے اربن ماسٹر پلان 2040 کا تسلسل ہے، جس کا مقصد شہر کو ایک ایسا ماڈل بنانا ہے جہاں ترقی اور فطرت ایک ساتھ آگے بڑھیں۔